0

۔،۔مجرموں کے گروہ نے فرینکفرٹ بورن ہائیم میں (بیاسی 82) سالہ خاتون سے دھوکہ دہی کے ذریعے کئی ہزار یورو چرا لئے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔مجرموں کے گروہ نے فرینکفرٹ بورن ہائیم میں (بیاسی 82) سالہ خاتون سے دھوکہ دہی کے ذریعے کئی ہزار یورو چرا لئے۔ نذر حسین۔،۔

٭مجرموں کے ایک گروہ نے بیاسی سالہ خاتون کو بینکنگ سپروائزری اتھارٹی کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے عمر رسیدہ خاتون کے بینک میں پڑے چار ہزار یورو لے اُڑا پولیس گواہوں کی تلاش میں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بورن ہائیم۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق مجرموں کے گروہ نے فرینکفرٹ بورن ہائیم میں (بیاسی 82) سالہ خاتون سے دھوکہ دہی کے ذریعے کئی ہزار یورو چرا لئے، پولیس رپورٹ کے مطابق دوپہر (ڈھائی بجے 14:30 بجے) متاثرہ خاتون کو نامعلوم مجرم کی کال موصول ہوئی جس نے اپنے آپ کو بینکنگ سپروائزری اتھارٹی کا ملازم ظاہر کیا، مبینہ طور پر دھوکہ دہی کی کوشش کی وجہ سے، متاثرہ خاتون سے کہا گیا کہ وہ اپنا (پِن PIN) بتائے تا کہ اس کا بینک کارڈ بلاک کر سکے کیونکہ کسی نے اس کے اکاونٹ سے رقم کرنے کی ناجاز کوشش کی ہے،خاتون نے حکم کی تعمیل کی، چند لمحوں بعد ایک شخص عمر رسیدہ خاتون کے اپارٹمنٹ میں حاضر ہوا اور پرانا بینک کارڈ لے گیا جو اسے مزید تحقیقات کے لئے درکار تھا۔بعد ازاں خاتون کے کارڈ سے (چار ہزار 4000 یورو) نکال لئے گئے۔ خاتون نے شک کی بنا پر پولیس کو کال کی فرینکفرٹ کریمینل پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے، پولیس کو گواہوں کی طلب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں