۔،۔ بھینس کالونی موڑ عظیم ہوٹل پر سسر نے تیش میں آ کر داماد پر فائر کھول دیئے۔ نذر حسین۔،۔
٭سسر نے تیش میں آ کر داماد پر فائر کھول دیئے، فائرنگ سے سردار عباس نامی شخص جاں بحق جبکہ ایک راہگیر خاتون(جن کا نام سکینہ) بتایا گیا ہے زخمی ہو گئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کراچی۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھینس کالونی موڑ عظیم ہوٹل پر پیش آیا،سسر نے تیش میں آ کر داماد پر فائر کھول دیئے،فائرنگ سے سردار عباس نامی شخص جاں بحق جبکہ ایک راہگیر خاتون(جن کا نام سکینہ) بتایا گیا ہے زخمی ہو گئی، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی ہے، مقتول کا تعلق اٹک سے تھا، ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول سردار عباس کو اس کے سسر بشارت نے اپنے ساتھی کے ساتھ فائرنگ کر کے قتل کیا ہے، مقتول نے (چھ) ماہ قبل راولپنڈی میں اپنے سالے کو قتل کیا تھا، مقامی پولیس کے مطابق گذشتہ روز مقتول کے سسر نے اپنی بیٹی کے ذریعہ مقتول سردار عباس کو فون کر کے صلح کے لئے بھینس کالونی بلایا تھا جہاں سسر بشارت نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اسے فائرنگ کے کے قتل کر دیا۔