0

۔،۔ انتخابی یلی میں سابق امریکی صدر پر فائرنگ،بیس سالہ شوٹر ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ انتخابی یلی میں سابق امریکی صدر پر فائرنگ،بیس سالہ شوٹر ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭ بیس سالہ نوجوان۔ تھامس میتھیو کروکس۔ ریاست پنسلوانیا بیتھل پاک کے رہائشی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک سے زیادہ گولیاں چلائیں جبکہ صرف ایک گولی ڈونلڈ ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی گزر گئی جس سے وہ زخمی ہو گئے جبکہ ایک ووٹر ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ امریکی انٹیلی جنس نے شوٹر کو وہیں پر ہلاک کر دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/پنسلوانیا/بٹلر۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست پنسلوانیا بیتھل پاک کے رہائشی۔ بیس سالہ نوجوان۔ تھامس میتھیو کروکس۔نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک سے زیادہ گولیاں چلائیں جبکہ صرف ایک گولی ڈونلڈ ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی گزر گئی جس سے وہ زخمی ہو گئے جبکہ ایک ووٹر ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ امریکی انٹیلی جنس نے شوٹر کو وہیں پر ہلاک کر دیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرمپ چھوٹے قصبے بٹلر میں ریلی میں اپنی تقریر کا آغاز کر رہے تھے، اچانک گولیوں کی آواز سے فضا گونج اُٹھی فائرنگ کے دوران دیکھا جا سکتا تھا کہ امریکی سابق صدر ٹرمپ نے اپنے کان کو چھوا اور زمین پر لیٹ گئے، فائرنگ کے بعد سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں نے سابق صدر کو اپنی ڈھال میں لے لیا اور انہیں محفوظ کر لیا، سیکریٹ سروس کے مطابق شوپر جائے وقوعہ سے تقریباََ ایک سو بیس میٹر دور بلند بلڈنگ پر موجود تھا جسے سیکورٹی فورسز نے فوراََ قتل کر دیا، اسپتال میں طبی امداد کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈسچارج کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں