۔،۔ پاکستان کے ارشد ندیم نے مردوں کے جیولن تھرو فائنل میں اولمپک کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭پاکستانی جیولن تھرو(ارشد ندیم) نے جمعرات کو اسٹیڈڈی فرانس میں (پیرس 2024 اولمپکس کے دوران ٭92.97٭ میٹر کی تھرو کے ساتھ اولمپک ریکارڈ توڑ کر دنیا کو حیران کر دیا، دفاعی چمپیئن بھارت کے نیرج چوپڑا نے ٭89.45٭میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فرانس/پیرس۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی جیولن تھرو(ارشد ندیم) نے جمعرات کو اسٹیڈڈی فرانس میں (پیرس 2024 اولمپکس کے دوران ٭92.97٭ میٹر کی تھرو کے ساتھ اولمپک ریکارڈ توڑ کر دنیا کو حیران کر دیا۔ جیولن تھرو فائنل میں پاکستانی جیولن تھرو(ارشد ندیم) نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے تاریخ میں سب سے زیادہ دور کی تھرو کا اولمپک ریکارڈ ٭92.97٭ میٹر کی کامیاب کوشش کے ساتھ اپنے نام کر لیا۔ ارشد ندیم نے چار دہائیوں بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کر کے ایک نیا ذاتی بہترین ریکارڈ درج کر لیا ہے۔ واضح رہے پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدر لینڈ کو تین کے مقابلہ میں چار گول سے شکست دے کر کرنسی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جو کہ ہاکی نے دلوایا تھا جبکہ ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔