۔،۔ امدادی کارکنوں پرپتھراوُ، پولیس اہلکاروں نے موقع پر گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔
٭جمعرات کے روز انتیس سالہ نوجوان نے دو ایمبولنسوں کے عملے پر پتھراوُ کیا جو ایک نوجوان خاتون کی مدد میں مصروف تھے،پولیس اہلکاروں نے پتھراوُ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ٭اولڈ فرینکفرٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جمعرات 7 اگست کو دوپہر تقریباََ 14:55 بجے انتیس سالہ نوجوان نے دو ایمبولنسوں کے عملے پر اس وقت پتھراوُ کیا جو ایک نوجوان خاتون کی مدد میں مصروف تھے، کچھ ہی دیر بعد نوجوان دوبارہ آیا اور ایمبولنس کے عملہ پر پتھر پھینکا۔ چھیتالیس سالہ ڈاکٹر نے حملہ آور سے بات کرنے کی کوشش میں اس کی طرف بھاگا جس پر انتیس سالہ نوجوان ریسٹورانت کی طرف بھاگ کھڑا ہوا، وہاں پر کھڑے دو گشتی پولیس آفیسرز کے بازوں میں آ گیا جو اس کو دیکھ چکے تھے، اس کو فوراََ گرفتار کر کے حوالات بھیج دیا گیا جہاں پر اسے جواب دینا ہو گا۔