۔،۔ ڈی سی اسلام آباد نے جشن آزادی کے موقع پر (اسلام آباد) میں باجوں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی۔ نذر حسین۔،۔
٭ڈی سی اسلام آباد نے جشن آزادی کے موقع پر (اسلام آباد) میں باجوں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی جبکہ تمام اسٹٹنٹ کمشنرز کو سٹالز پر بکنے والے باجے قبضہ میں لینے کا حکم جاری کر دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکیرٹ/اسلام آباد۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نا معلوم وجوعات کی بنا پر ڈی سی(عرفان نواز) نے اسلام آباد جشن آزادی کے موقع پر (اسلام آباد) میں باجوں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی جبکہ تمام اسٹٹنٹ کمشنرز کو سٹالز پر بکنے والے باجے قبضہ میں لینے کا حکم جاری کر دیا جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ باجوں کے استعمال سے اجتناب کریں، ان کا مزید کہنا تھا کہ باجے استعمال کرنے یا بیچنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔