0

۔،۔ جرمنی کے شہر لائپزگ کے قریب ہائی فیلڈ فیسٹیول میں چلنے والے فیرس وہیل میں آگ بھڑک اُٹھی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہر لائپزگ کے قریب ہائی فیلڈ فیسٹیول میں چلنے والے فیرس وہیل میں آگ بھڑک اُٹھی۔ نذر حسین۔،۔

٭نامعلوم وجوعات کی بنا پر فیرس وہیل کی ایک گونڈل میں آگ بھڑک اُٹھی،اسے جلدی نیچے لانے کے لئے فیرس وہیل کو تیز نیچے لانے کی کوشش میں دوسرے گونڈول میں آگ بھڑک اُٹھی اطلاع کے مطابق (تیس) افرا زخمی ہوئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لائپزگ/سٹر متھل۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق لائپزگ کی جھیل سٹر متھل میں ایک بڑے راک اور پوپ فیسٹیول میں (رات کو نُو بجے کے قریب) نامعلوم وجوعات کی بنا پر فیرس وہیل پر دو گونڈلولوں میں آگ بھڑک اُٹھی جس میں کم از کم تیس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ چارافراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں،ایک گر کر زخمی ہوا ہے دیگر افراد جن میں عملہ اور کم از کم چار پولیس افسران بھی شامل ہیں ممکنہ طور پرذھوئیں کی وجہ سے اسپتال منتقل کئے گئے ہیں۔ اپک رپورٹ کے مطابق آج صبح تک پولیس زخمیوں کی حالت یا ان کی عمر اور جنس کے بارے میں کوئی خاص معلومات فراہم کرنے سے قاصر تھی۔پولیس ترجمان کے مطابق زخمیوں کی صحیح تعداد حتمی طور پر ابھی واضح نہیں ہے۔ جلنے والے گونڈل کی پلاسٹک مکمل طور پر جل چکی تھی اگر کچھ بچا تھا تو وہ صرف سٹیل کا فریم تھا۔ جرمنی کے شہر بریمن تے تعلق رکھنے والے آپریٹر (سیباستیان) نے پریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آگ مسافروں کی تبدیلی کے دوران لگی جبکہ ایسا اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا، میرا خاندان نسلوں سے فیرس وہیل چلا رہا ہے، اس کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی میرے ملازمین نے آگ دیکھی فیرس وہیل کو تیز کر دیا اسی دوران ایک گونڈل سے دوسری گونڈل نے آگ پکڑ لی۔فیرش وہیل کی اونچائی (اڑتیس 38 میٹر) ہے اس میں (چوبیس 24 گونڈلز) ہیں جبک یہ صرف سات سات پرانی ہے جبکہ میرے پاس ایک دوسری فیرس وہیل ہے جو تیس سال پرانی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں