۔،۔ پشاور پلوسی مقتدرزئی میں سات سالہ بھائی کی فائرنگ سے پانچ سالہ بھائی چل بسا۔ نذر حسین۔،۔
٭ورثاء کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ غلطی سے پستول چلنے کے باعث آیا کسی قسم کی قانونی کاروائی نہیں کرنا چاہتے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/پلوسی مقتدر زئی۔مقامی پولیس ذرائع کے مطابق پشاور پلوسی مقتدرزئی کے علاقہ میں سات سالہ بھائی پاس پڑے پستول سے کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس کی وجہ سے پانچ سالہ بھائی جاں بحپ ہو گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا، ورثاء کا بھی کہنا ہے کہ یہ حادثہ حادثاتی تھا جس کے لئے کسی قسم کی کوئی قانونی کاروائی نہیں کرنا چاہتے۔