0

۔،۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں شریف اکیڈمی جرمنی کی یوتھ ونگ کا قیام۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں شریف اکیڈمی جرمنی کی یوتھ ونگ کا قیام۔ نذر حسین۔،۔

٭ 28 جولائی 2024 کو فرینکفرٹ کے ایم مقامی ہوٹل ویسٹ اینڈ گرانڈ میں شریف اکیڈمی کے زیر اہتمام جرمنی کی یوتھ ونگ کا قیام کیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ (ڈایریکٹر میڈیا)شریف اکیڈمی جرمنی کے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد کی سربراہی میں 28 جولائی 2024 کوفرینک فوڈ کے ایک مقامی ہوٹل ویسٹ ان گرانڈ۔ میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔جس میں شفیق مراد نے اکیڈمی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے 15 سالہ کارکردگی پر تفصیلی گفتگو کی اور علم و ادب کے فروغ پر زور دیا انہوں نے کہا کہ حالات کے ساتھ ساتھ ہمیں فروغ علم و ادب کے نئے اور جدید طریقے اپنانے ہوں گے تاکہ علم کی شمع سے دنیا کو منور کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ علم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ادب،تہذیب و ثقافت اور معاشرتی اقدار کو سمجھنا بھی بہت ضروری ہے اس مقصد کے لیے ہمیں نوجوانوں پر مشتمل ایک یوتھ ونگ کا قیام عمل میں لانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ یوتھ ونگ میں ایسے نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا جو تعلیم یافتہ ہوں یا طالب علم ہوں۔یوتھ ونگ کے زیر اہتمام مختلف علمی موضوعات پر سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔اور اسی طرح علم کے ساتھ ساتھ ادب کو بھی فروغ دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمارامستقبل ہمارے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اس لیے نوجوانوں کو متحرک کرنا اور ان کو ان کی ذمہ داریوں سے اگاہ کرنا بے حد ضروری ہے یوتھ ونگ کے تمام عہدے داران کا جلد ہی اعلان کر دیا جائے گا۔شفیق مراد نے مزید اس طرف یاد دہانی کرائی کہ شریف اکیڈمی جرمنی،عالمی تحریک برائے فروغِ علم و ادب ہے جو کسی ایک ملک تک محدود نہیں۔ لہذا بلا تفریق رنگ و مذہب ہر ملک کے نوجوانوں کو یوتھ ونگ میں شامل کیا جائے گا۔ان مقاصد کو حاصل کرنے کے کیے مختلف یورنیوسٹیوں کے طلباء سے رابطے کرنے کا اعادہ کیا گیا۔اجلاس میں ڈاکٹر جبرائیل اسلام،عتیق شیخ،شاہد مقبول اور شازیہ نورین نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں