0

۔،۔جارجیا کے ایک اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک جبکہ کئی زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔جارجیا کے ایک اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک جبکہ کئی زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭امریکی ریاست جارجیا کے ایک اسکول میں نامعلوم وجوعات کی بنا پر ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے چار افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ زخمی ہونے والے افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں, مرنے والوں میں 14 سال کی عمر کے دو طالب علموں کے علاوہ ایک 39 سالہ مرد استاد اور ایک 53 سالہ خاتون استاد شامل ہیں۔ واقعے میں نو افراد زخمی بھی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جارجیا کی کاؤنٹی بیرو میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹرChris Hosey کے مطابق قاتل لڑکے نے خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے کر دیا ہے اور اس پر قتل کی فرد جرم عائد کی جائے گی۔ کرس کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس واقعے کے محرکات سامنے نہیں آئے ہیں٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/جارجیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق (چار4 ستمبر 2024) کو نامعلوم شخص نے نامعلوم وجوعات کی بنا پر اسکول میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کئی زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مقامی تحقیقاتی ٹیم نے X پلیٹ فارم پر بتایا کہ مزید (نُو) ایراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک مشتبہ افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے، بیرو کاونٹی کے شیرف جوڈا سمتھ نے پریس کانفرنس میں کم پروفائل رکھا ان کا کہنا تھا کہ ونڈر قصبے میں ہونے والے واقعہ میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی بات کی۔اسی واقعہ کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکی سابقہ صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل نے ایک بیان میں کہا وہ مرنے والوں کے غم میں برابر شریک ہیں جو ہلاک ہوئے ملک بھر میں طلباء لکھنے سیکھنے کی بجائے اوڑھنا اور چھپن چھپائی سیکھ رہے ہیں، ایسے واقعات کو معمول کے طور پر قبول نہیں کر سکتے۔ واضح رہے امریکا میں ہنگامہ آرائی اور مہلک فائرنگ روز مرہ زندگی کا حصّہ بن چکے ہیں کیونکہ آتشیں اسلحہ آسانی سے دستیاب ہے رپورٹ کے مطابق بغیر لائسنس کے وسیع پیمانے پر گردش کر رہے ہیں۔مرنے والوں میں 14 سال کی عمر کے دو طالب علموں کے علاوہ ایک 39 سالہ مرد استاد اور ایک 53 سالہ خاتون استاد شامل ہیں۔ واقعے میں نو افراد زخمی بھی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جارجیا کی کاؤنٹی بیرو میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹرChris Hosey کے مطابق قاتل لڑکے نے خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے کر دیا ہے اور اس پر قتل کی فرد جرم عائد کی جائے گی۔ کرس کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس واقعے کے محرکات سامنے نہیں آئے ہیں۔

     

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں