0

۔،۔(پی او اے ایف)فرینکفرٹ کی طرف سے ڈپٹی سیکریٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب سید احسن رضاء کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔(پی او اے ایف)فرینکفرٹ کی طرف سے ڈپٹی سیکریٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب سید احسن رضاء کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام۔ نذر حسین۔،۔

٭فرینکفرٹ کی ممتاز۔ سیاسی، مذہبی، سماجی و کاروباری شخصیت سید رضوا ن شاہ جو کسی تعارف کے محتاج نہیں کے بھائی ڈپٹی سیکریٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب سید احسن رضاء کی فرینکفرٹ آمد پر ٭پاکستان اوورسیز الائنس فورم٭کی طرف سے پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیاجس میں ٭چوہدری اعجاز حسین پیارا٭چوہدری امتیاز گجر٭چوہدری احسان الہی٭چوہدری احمد مختار٭چوہدری تصور حسین٭چوہدری اکرام اھودوال٭چوہدری غلام شبیر گوندل٭پاکستان جرمن پریس کلب کے سینئر نائب صدر نذر حسین اور ٭پاکستان اوورسیز الائنس فورم جرمنی کے سینئر رہنماء پرویز اقبال جعفری نے شرکت کی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں فرینکفرٹ کی ممتاز۔ سیاسی، مذہبی، سماجی و کاروباری شخصیت سید رضوا ن شاہ جو کسی تعارف کے محتاج نہیں کے بھائی ڈپٹی سیکریٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب سید احسن رضاء کی فرینکفرٹ آمد پر ٭پاکستان اوورسیز الائنس فورم٭کی طرف سے پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیاجس میں ٭چوہدری اعجاز حسین پیارا٭چوہدری امتیاز گجر٭چوہدری احسان الہی٭چوہدری احمد مختار٭چوہدری تصور حسین٭چوہدری اکرام اھودوال٭چوہدری غلام شبیر گوندل٭پاکستان جرمن پریس کلب کے سینئر نائب صدر نذر حسین اور ٭پاکستان اوورسیز الائنس فورم جرمنی کے سینئر رہنماء پرویز اقبال جعفری نے شرکت کی،آج کا ظہرانہ صرف (ظہرانہ) ہی نہیں تھا یہ ایک دو طرفہ بات چیت کا موقع مہیا کیا گیا تھا جس میں سید رضوا ن شاہ اور ڈپٹی سیکریٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب سید احسن رضاء کا کہنا تھا کہ ہم (پی او اے ایف) کے کام کو نہ صرف جرمنی اور یورپ تک جبکہ پاکستان میں بھی دیکھ رہے ہیں (پی او اے ایف) صحیح معنوں میں اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندہ تنظیم ہیں، ہمارا مکمل تعاون آپ (پی او اے ایف) کے ساتھ ہے، ہم آپ کی کاوشوں کو خصوصی طور پر دیکھ رہے ہیں جیسا کہ حال ہی میں جرمن حکومت اور حکومت پاکستان کے درمیان دوہری شہریت کے معاہدے کو آپ ہر پلیٹ فارم پر اجاگر کر رہے ہیں، اس پر۔پاکستان اوورسیز الائنس فورم یورپ کے صدرچوہدری اعجاز حسین پیارا جو کسی تعارف کے محتاج نہیں نے ڈپٹی سیکریٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب سید احسن رضاء کی توجہ مبذول کراتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں (پی او اے ایف) کی کوششوں سے وزارت داخلہ نے سیاسی پناہ گزینوں کے پاکستانی پاسپورٹ کے اجراء پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ کر لیا، اپوسٹل کنونشن کا مسئلہ حل کروانے کے لئے مسلسل (چودہ) سال کوششیں کی گئیں،واضح رہے پاکستان اوورسیز الائنس فورم ہر سال اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن کا انعقاد بھی کرتے ہیں اور حکومت پاکستان کے سامنے ایک چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہیں تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حکومت پاکستان تک پہنچتے رہیں۔ایک خوشگوار ماحول میں دیر تک محفل جاری رہی،پی او اے ایف جرمنی کے جنرل سیکریٹری چوہدری احسان الہی،سینئر نائب صدر چوہدری امتیاز گجر، کوآرڈینیٹر تصور حسین نے (پی او اے ایف)کے ساتھ مکمل تعاون پر حاجی نذر حسین کا شکریہ ادا کیا۔

                           

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں