0

۔،۔ریلوے کراسنگ پر ٹرین کی زد میں آ کر چودہ سالہ لڑکی اسکول جاتے ہوئے ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ریلوے کراسنگ پر ٹرین کی زد میں آ کر چودہ سالہ لڑکی اسکول جاتے ہوئے ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭چودہ سالہ طالبہ پھاٹک بند ہونے کے باوجود نامعلوم وجوعات کی بنا پر پٹڑیوں کو عبورکرنے کی کوشش میں تیز رفتار لمبی دوری کی ٹرین (آسٹرین ریلوے کی ٭نائیٹ جیٹ) کی زد میں آ کر اپنی جان گنوا بیٹھی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/رییس ایم نیدررائن۔ وفاقی پولیس ترجمان کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نیدر رائن کے ریلوے اسٹیشن پر ایک طالبہ پھاٹک بند ہونے کے باوجود شاید پٹڑی کی دوسری طرف کھڑی علاقائی ٹرین پکڑنا چاہتی تھی۔رپورٹ کے مطابق یہ واقع صبح تقریباََ (07:15) بجے پیش آیا، اسی دوران تیز رفتار لمبی دوری کی ٹرین(آسٹرین ریلوے کی ٭نائیٹ جیٹ) تیز رفتاری سے گزری جس کی زد میں چودہ سالہ طالبہ اپنی زندگی کی بازی ہار گئی، پھاٹک پر کھڑے طلباء و طالبات جنہوں نے حادثہ دیکھا کو فوری طور پر مدد دی گئی۔ جبکہ ٹرین کے ڈرائیور کو اتنے بڑے صدمہ کے بعد دیکھ بھال کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔ ٹرین دوسرے ڈرائیور کے ساتھ تین سو مسافروں کو لے کر اپنے سفر پر روانہ ہو گئی،ٹرین کی منزل ہالینڈ ایمسٹرڈیم تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں