۔،۔ جرمنی کے مغربی شہر کولون کے ایک نائٹ کلب کے باہر زبردست دھماکہ،عمارت کو بری طرح نقصان۔ نذر حسین۔،۔
٭ریاستی پولیس کے مطابق روڈولف پلاٹس اور فریزن پلاٹس کے درمیان سڑک بند کر دی گئی تھی، پولیس کے مطابق دہشت گردی کا کوئی ثبوت نہیں ملا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کولون۔ جرمنی کے مغربی شہر کولونکے مرکز میں پیر کے روز ایک دھماکہ ہوا، ریاستی پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر بڑی پولیس کاروائی کر کے تمام علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، نارتھ رائن فیسٹ فیلیا کف ریاستی پولیس کے مطابق روڈولف پلاٹس اور فریزن پلاٹس کے درمیان سڑک بند کر دی گئی تھی، پولیس کے مطابق دہشت گردی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، جبکہ دوسرے لفظوں میں تحقیقات سے پہلے انہوں نے اس بات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا آیا اس کا تعلق حالیہ مہینوں میں ریاست بھر میں منظم جرائم سے منسلک اسی طرح کے جرائم سے ہے۔ حکام کے مطابق ایک شخص کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ فی الحال فوٹج کا جائزہ لے رہے ہیں۔