۔،۔فرینکفرٹ کے ہوائی اڈہ پر انسانی سمگلروں،اور اسمگلروں کے خلاف پولیس کسٹم اور وفاقی پولیس کا کنٹرول۔ نذر حسین۔،۔
٭17 ستمبر سے 19 ستمبر تک ہیسن سٹیٹ پولیس، کسٹمز اور وفاقی پولیس کی طرف سے فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے، اس کے ارد گرد مشترکہ طور پر چیکنگ کی گئی، جس میں مجموعی طور پر 150آفیسرز نے46 گھنٹوں سے زیادہ ڈیوٹی سرانجام دی، چیکنگ کا فوکس ہوائی اڈے اور اس کے پاس ہونے والے جرائم کا پتہ لگانا، روڈ ٹریفک اور ٹرانسپورٹ کے ضوابط کی خلاف، غیر قانونی ملازمتوں،نجی مال اور مال بردار نقل و حمل میں اسمگلنگ پر تھا، فرینکفرٹ ایم مائین ٹیکس آفس کے ٹیکس انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ اور فیڈرل آفس فار لاجسٹک اینڈ موبلٹی نے بھی اہلکاروں کے ساتھ اس کام کی حمایت کی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہوائی اڈہ فرینکفرٹ۔پولیس رپورٹ کے مطابق فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے کے اردگرد مجموعی طور پر 1,704افراد اور 880 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس میں کسٹم اسکیننگ وین اور اسپیشل ٹرینڈ سونگھنے والے کتوں کا بھی استعمال کیا گیا، جبکہ ایک کوچ کو بھی چیک کیا گیا جو ہوائی اڈے سے دوسرے یورپی ممالک کا سفر کرتی تھی، کسٹم نے دو سوٹ کیس دریافت کئے جن کے متعلق بس ڈرائیور یہ نہیں بتا سکا کہ سوٹ کیس بس میں کہاں اور کب آئے۔ کسٹم نے جب سوٹ کیس کا ایکسرے کیا گیا تو معلوم پڑا کہ سوٹ کیس میں 13 کلو گرام سفید پاوڈر ملا، منشیات کے ٹیسٹ سے معلوم پڑا کہ یہ (ؐیٹا مائن) تھی کل ملا کر (چھبیس) کلو گرام، تفتیشی دفتر مزید تحقیقات کر رہا ہے۔ ٹرمینل 2 کے علاقہ میں پولیس چیکنگ کے دوران ایک فورڈ فیسٹا گاڑی ملی جو اسٹارٹ حالت میں کھڑی تھی جبکہ گاڑی میں کوئی بھی موجود نہیں تھا پولیس کا کہنا ہے کہ شاید انہیں پتا چلا کے پولیس چیکنگ کر رہی ہے تو وہ گاڑی کو چلتا چھوڑ کر فرار ہو گئے، چیکنگ کے بعد پتا چلا کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی بنائی گئی تھی اور انشورنس بھی نہیں تھی۔ گاڑی کے اندر ادویات اور سامان بھی تھا، تھوڑی ہی دیر بعد پولیس کو رپورٹ درج کروائی گئی کہ اس کا سامان چوری ہو گیا ہے ،جو کہ چوری کی گئی گاڑی سے ملا پولیس کے مطابق جلد ہی انہوں نے دونوں مجرموں کو گرفتار کر لیا تھا۔ اس چیکنگ کنٹرول کے درمیان۔ (سات ابتدائی گرفتاریاں) (اکیس مجرمانہ کاروائیاں) تین مقدمات میں بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ اور پانچ مقدمات میں غیر قانونی رہائش۔ ان لوگوں کے خلاف (دس) مجرمانہ کاروائیاں شروع کی گئیں۔ جن میں (1,3 ملین یورو کا ٹیکس قرض ہے) اس تناظر میں (69,949) یورو کی مالیت کے ساتھ دو اعلی معیار کی لکسس گاڑیاں ضبط کی گئیں، (32,897.57) یورو کے ٹیکس قرضے جمع کئے گئے) روڈ ٹریفک کے ضابطوں کے خلاف 383 مقدمات درج کئے گئے۔