0

۔،۔ فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے ارد گرد نصب ویڈیو نگرانی کے نظام کو دیکھتے ہوئے دو جیب کترے گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے ارد گرد نصب ویڈیو نگرانی کے نظام کو دیکھتے ہوئے دو جیب کترے گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭جمعّہ کی سہہ پہر کو پولیس افسران نے ویڈیو نگرانی کے نظام کا استعمال کرتے ہوئے چوروں کی ایک جوڑی کو گرفتار کر لیا،انہوں نے ایک پینتیس سالہ شخص کا بیگ چرایا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ریلوے اسٹیشن۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق معّہ کی سہہ پہر کو پولیس افسران نے ویڈیو نگرانی کے نظام کا استعمال کرتے ہوئے چوروں کی ایک جوڑی کو گرفتار کر لیا، رپورٹ کے مطابق تقریباََ دوپہر بارہ بجے متاثرہ شخص کو موزل اسٹریٹس پر بے ہوش پایا گیا جسے طبی امداد فراہم کی گئی، پینتیس سالہ نوجوان کے بیان کے مطابق اپنا ہینڈ بیگ فٹ پاتھ پر اپنے پیچھے رکھا، چوروں کی جوڑی نے موقع پاتے ہی بیگ اُڑا لیا، انہوں نے بیگ سے مختلف چیزیں چرا لیں، خوش قسمتی سے ویڈیو سیکورٹی سسٹم کی ریکارڈنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے چوروں کی جوڑی کو جلد ہی گرفتار کر لیا، چونکہ جوڑی نے ہینڈ بیگ سے پہلے ہی چیزیں چوری کر لی تھیں اس لئے پولیس افسران چوری شدہ سامان کو تلاش کرنے میں ناکام رہے، پولیس کی مزید تحقیقات سے پنہ چلا کہ دونوں افراد جن کی عمریں بدستور اٹھائی اور چالیس بتائی جاتی ہے وفاقی جمہوریہ میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں