فرینکفرٹ پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر اور پولیس ہیڈ کوارٹر کی مشترکہ پریس ریلیز۔نیڈ میں جان لیوا چاقو کے وار (سترہ)سالہ نوجوان حراست میں۔ نذر حسین۔،۔
٭دس روز قبل فرینکفرٹ نیڈ میں منشیات کی خریداری کے درمیان ایک (تئیس) سالہ شخص کو چاقو کے وار سے شدید زخمی کیا جس کی جان خطرے میں ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فرینکفرٹ نیڈ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق 19 ستمبر 2024 کی سہ پہر کو فرینکفرٹ کے علاقہ نیڈ میں منشیات کی خرید و فروخت کے درمیان (سترہ سالہ) نوجوان نے (تئیس سالہ) نوجوان کو چاقو کے وار سے اس طرح زخمی کیا کہ اسے جان لیوا زخم آئے، پولیس ترجما ن کے مطابق صبح کی اولین ساعتوں میں فرینکفرٹ پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی جانب سے جاسوسوں نے فرینکفرٹ کی ڈسٹرکٹ کورٹ سے سترہ سالہ نوجوان کے خلاف قتل کی کوشش اور شدید جسمانی نقصان کے شبہ میں گرفتاری کے وارنٹ پر عمل درآمد کیا، فرینکفرٹ نیڈ سے تعلق رکھنے والا نوجوان اب پولیس کی حراست میں ہے۔ وسیع تحقیقات کے بعد،مشتبہ شخص، جس کے پاس جرمن اور الجزائر کی شہریت ہے کی شناخت ہو گئی ہے، اس کے اقارٹمنٹ کی تلاشی لی گئی شواہد قبضہ میں لینے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا۔