۔،۔ فرینکفرٹ سیک باخ میں چاقو سے دھمکی دینے والے شخص نے پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭بدھ کی شام پولیس افسران نے ایک شخص کو گرفتار کیا جس نے پہلے ایک دوسرے شخص کو چاقو سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔گرفتاری کے درمیان چھتیس سالہ شخص نے پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر اہلکار کا سر زخمی کر دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سیک باخ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق فرینکفرٹ کے علاقہ سیک باخ میں ایک چھتیس سالہ شخص(جو نشے میں دھت تھا) نے اپنے پڑوسی کو چاقو سے مارنے کی دھمکی دی، پولیس افسران اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پرپہنچ گئے اور نشے میں دھت ملزم کو اس کے اپارٹمنٹ سے گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے، پولیس کے مطابق گرفتاری سے پہلے کئی بار پولیس افسران کو لاتیں اور گھونسے مارنے کی کوشش کی، پولیس افسران نے ملزم کو گاڑی میں بٹھایا مزید کاروائی کے لئے متعلقہ پولیس اسٹیشن لے گئے، وہاں اس نے موقع ملتے ہی پولیس اہلکار کے سر پر ٹکر مار دی،ٹکر سے پولیس آفیسر کے سر پر ہیما تھوما ہوا(سوجن) بعد میں اسے کام چھوڑنا پڑا۔ جج کی طرف سے خون کا نمونہ لینے کا حکم دیا گیا، پولیس کے حراستی سیل میں جھاگ کے گدے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں پھاڑ کر تباہ کر دیا۔