0

۔،۔ فرینکفرٹ فیشن ہائیم میں اکتالیس سالہ شخص نے بندوق کی نوک پر چھبیس سالہ نوجوان کو دھمکی دی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ فیشن ہائیم میں اکتالیس سالہ شخص نے بندوق کی نوک پر چھبیس سالہ نوجوان کو دھمکی دی۔ نذر حسین۔،۔

٭رات کو تقریباََ 21:20 بجے ایک گواہ نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم شخص کو(میربرگر اسٹریٹ) پر بندوق سے دوسرے شخص کو دھمکی دیتے ہوئے دیکھا ہے جبکہ کچھ ہی دیر پہلے ہوائی فائر بھی کیا گیا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فیشن ہائیم۔ پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بروز جمعرات 26 ستمبر کی رات کو تقریباََ 21:20 بجے(میربرگر اسٹریٹ) پر پیش آیا جس وقت پہلے ہوائی فائر کی آواز آئیپھر عینی شاہد نے نامعلوم شخص کو بندوق لہراتے ہوئے دیکھا اسی اثنا میں نامعلوم شخص اپنے گیرج میں گیا اور ایک رائفل کے ساتھ چھبیس سالہ نوجوان کو نشانہ بنا کر دھمکی دی، اطلاع ملنے پر مفامی پولیس ہیڈ کوارٹر کے چھاپا مار دستے نے مشنبہ شخص کو اس کے اپارٹمنٹ سے گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق وہ شراب کے نشے میں دھت تھا، پہلیس افسران کو خالی پستول اور رائفل ملی جسے انہوں نے فوری طور پر ضبط کر لیا اس ککے ساتھ ساتھ کچھ اضافی ہتھیار بھی الے، پولیس نے اکتالیس شخص کو حراستی سیل میں لاک اپ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں