0

۔،۔ سٹی سینٹر ویڈیو نگرانی کے نظام کی مدد سے ایک ہی رات میں متعدد گرفتاریاں۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سٹی سینٹر ویڈیو نگرانی کے نظام کی مدد سے ایک ہی رات میں متعدد گرفتاریاں۔ نذر حسین۔،۔

٭منشیات کی کھلے عام تجارت، غیر قانونی رہائشی، سائیکل چور ایک ہی رات میں متعدد گرفتاریاں پولیس کی کامیاب نگرانی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی رات کو پولیس افسران نے سٹاوفن ماور کور کانسٹاپلر واخے کے علاقہ میں اعلی سطح کی شکایات کی وجہ سے مختلف چیکنگ کی، یہ علاقہ بار بار ہونے والے کنٹرول کا ایک لازمی حصّہ ہے۔ اسی چیکنگ کے دوران ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اس پر رہائشی قانون کی خلاف کرنے پر گرفتاری کا وارنٹ تھا اسے گرفتار کر کے مقامی فرینکفرٹ پولیس ہیڈ کوارٹر کے حراستی سیل لے جایا گیا، پولیس افسران احاطے میں منشیات کی فروخت کے کاروبار کو بھی دیکھ سکے اور بعد میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا، اسی علاقہ میں ایک شخص کو اوپن جگہ پر پیشاب کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ چیکنگ کے دوران ایک سائیکل چور بھی پولیس کے ہاتھ آ گیا جبکہ منشیات ایکٹ کی خلاف ورزی کے سلسلہ میں ایک اور گرفتاری بھی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں