0

۔،۔ جوابی کاروائی میں ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد میرائل فائر کر دیئے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جوابی کاروائی میں ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد میرائل فائر کر دیئے۔ نذر حسین۔،۔

٭ایران نے لبنان میں اپنی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل فائر کر دیئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایران/اسرائیل۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے لبنان میں اپنی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل فائر کر دیئے، رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں الارم بجنا شروع ہو گئے، مقبوضہ بیت المقدس، دریائے اردن کی وادی میں اسرائیلی شہریوں نے بم شیلٹرز میں پناہ لی، سرکاری ٹیلی ویثرن پر رپورٹر لائیو نشریات کے دوران سائرن کی آوازیں سن کر زمین پر لیٹ گئے چاروں طرف دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے لگیں، رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق ایران نے میزائل فائر کر دیئے ہیں شہریوں سے کہا گیا کہ وہ میزائل حملوں سے بچنے کے لئے پناہ گاہوں میں چلے جائیں۔ واضح رہے امریکا نے حسن نصر اللہ کی شہادت پر خطے میں جنگ بندی پر زور دیا۔جبکہ دوسری طرف پینٹاگون نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطی میں جنگی طیاروں کی مزید کھیپ بھی تعینات کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں