۔،۔پیر کی شام اسٹاک ہوم میں اسرائیلی سفارتخانہ پر گولیاں برسائی گئیں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔پیر کی شام اسٹاک ہوم میں اسرائیلی سفارتخانہ پر گولیاں برسائی گئیں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔پیر کی شام اسٹاک ہوم میں اسرائیلی سفارتخانہ پر گولیاں برسائی گئیں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ نذر حسین۔،۔

٭سویڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سفارتخانوں پر حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہو سکتا ہے،سویڈن کی سیکورٹی سروس ساپو نے کہا ہے کہ اسٹاک ہوم اور کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارتخانوں کے قریب ہونے والے دھماکوں اور فائرنگ میں ایران ملوث ہو سکتا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سویڈن/ڈنمارک۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کی شام اسٹاک ہوم میں اسرائیلی سفارتخانہ پر گولیاں برسائی گئیں،بدھ کی صبح وسطی کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارتخانہ کے قریب دو دھماکے ہوئے، اسی دن سہ پہر کوپن ہیگن ریلوے اسٹیٹشن سے شک کی بنا پر دو سویڈش نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا جن کی عمریں (سولہ اور انیس سال) بتائی جاتی ہیں نے مبینہ طور پر ایمسٹرڈیم کے لئے ٹکٹ خریدے تھے، دونوں پر ہینڈ گرینیڈ رکھنے اور سیارتخانہ کے قریب ان کی نشاندہی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ان کے انکار کے باوجود انہیں (تیس اکتوبر) تک ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ تیسرے سویڈش شہری کو جسے سفارتخانہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا بعد میں رہا کر دیا گیا۔ جنوری اور مئی میں سفارتخانہ کے ارد گرد گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئی تھیں اسی سلسلہ میں متعدد نو عمر لڑکوں سے تفتیش کی گئی اگرچہ بعد کیں کئی کو رہا کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں