۔،۔ترکی میں (المہدی) کا دعوی کرنے والے ترک باشندے۔شابوک۔ کو گرفتار کر لیا گیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ترکی میں (المہدی) کا دعوی کرنے والے ترک باشندے۔شابوک۔ کو گرفتار کر لیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ترکی میں (المہدی) کا دعوی کرنے والے ترک باشندے۔شابوک۔ کو گرفتار کر لیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭ترک سیکورٹی فورسز (مصطفی شابوک) کو کینا کلے سے گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئیں اس شخص نے خود کو (المہدی المنتظر) کہا تھا یا دوسرے لفظوں میں نعوذ باللہ نبوت کا دعوی کر دیا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ کینا کلے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں کئی دنوں سے تنازع جاری رہنے کے بعد سیکورٹی حکام نے بالآخر ایک ترک شخص کو گرفتار کر لیا، اس شخص نے نبوت کا دعوی کر رکھا تھا اور اپنے پیروکاروں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ کینا کلے میں ایک مذہبی گروپ بنا کر بیٹھا تھا، سرکاری اور نجی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس کو ماننے والوں کی تعداد لگ بھگ (دو سو) کے قریببتائی گئی ہے۔ سیکورٹی سروسز کے مطابق خود کو المہدی ظاہر کرنے والے ترک باشندے جس کا نام مصطفی شابوک بتایا گیا ہے کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئیں جبکہ اس کے ساتھ (پندرہ)پیروکاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا حکومت کے مطابق ان کو مالی فراڈ کے الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ مصطفی شابوک کی نبوت کا قصّہ 2023 سے شروع ہوا تھا، زلزلے کے متاثرین کی رہائش کے بہانے مکانات اور ہوٹل کرائے پر لینا شروع کئے پھر اس ملعون نے میڈیا اور ویب سائٹس پر اپنے خیالات کا اظہار شروع کیا اور دعوی کیا کہ اسے اذہبی نشانیاں موصول ہوتی ہیں۔ آہستہ آہستہ پیر نے اپنے پیروکاروں کو اپنی جائیداد بیچنے،مالی قرضے پھر مزید مالی منافع حاصل کرنے کے لئے فراہم کرنے پر تیار کر لیا،جلد ہی لوگوں کو احساس ہوا کہ وہ مصطفی شابوک کی دھوکہ دہی کا شکار ہو گئے ہیں،بعض کا کہنا تھا کہ اس کے پیروکاروں نے اپنی مرضی سے اسے رقوم دی ہیں، واضح رہے مصطفی شابوک اور اس کے پیروکاروں سے ضبط کی گئی رقم کے ساتھ سیکورٹی حکام نے ان سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ واضح رہے اس کا پہلا تیر (کہ اسے خواب میں العہد کے تابوت) کے مقام کے بارے میں بتایا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق اس نے اپنے پیروکاروں کی تعداد بڑھانے اور مالی منافع حاصل کرنے کے لئے عجیب و غریب من گھڑت دعووں کا سہارا لے رکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں