۔،۔ فرینکفرٹ ہیڈرن ہائیم کے علاقہ میں ڈرائیور کو گیس پستول سے گولی مار دی گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭فرینکفرٹ نارتھ ویسٹ سینٹر کے علاقہ میں ڈکیتی کی کوشش، مجرم نے پہلے کار ڈرائیور سے سامان مانگا نہ دینے پر گیس پستول سے گولی مار کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہیڈرن ہائیم/نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق منگل کی شام کو فرینکفرٹ اولینہاور رنگ میں ایک سنگین ڈکیتی کو کوشش کی گئی، رپورٹ کے مطابق نامعلوم مجرم نے سڑک کے کنارے کھڑے ڈرائیور سے کہا کہ وہ اپنا سارا سامان اس کے حوالے کر دے انکار پر نامعلوم شخص نے ڈرائیور کے منہ پر زوردار مکا رسید کر دیا، پھر انکار پر گیس پستورل سے اسے گولی ماری گئی، زخمی ڈرائیور مجرم کے متعلق کچھ نہ بتا سکا اس کے بعد تقریباََ بتیس سالہ شخص اپنی گاڑی میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس مجرم کی تلاش میں ہے۔