0

۔،۔ہفتہ کے روز مشرقی چین کے شہر(ییسنگYixing) کے ایک کالج کیمپس میں چاقو حملہ میں آٹھ افراد ہلاک جبک سترہ زخمی ہو گئے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ہفتہ کے روز مشرقی چین کے شہر(ییسنگYixing) کے ایک کالج کیمپس میں چاقو حملہ میں آٹھ افراد ہلاک جبک سترہ زخمی ہو گئے۔ نذر حسین۔،۔

٭مشرقی چین کے شہر(ییسنگYixing) میں ووکسیWuxi ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ٹینالوجی چاقو عملہ کا واقعہ پیش آیا۔مشتبہ شخص اسی کالج کا فارغ التحصیل تھا۔ایک امتحان میں ناکام ہونے پر اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھا تھا، پولیس کے ایک بیان کے مطابق مشتبہ شخص کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/چین/(ییسنگYixing)۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتہ کے دن مشرقی چین کے شہر(ییسنگYixing) میں ووکسیWuxi ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ٹینالوجی چاقو عملہ کا واقعہ پیش آیا۔مشتبہ شخص اسی کالج کا فارغ التحصیل تھا۔ایک امتحان میں ناکام ہونے پر اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھا تھا، پولیس کے ایک بیان کے مطابق مشتبہ شخص کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا گیا،امتحان میں ناکام ہونے، گریجویشن کا سرٹیفکیٹ حاصل نہ کرنے، اور انٹرن شپ معاوضہ سے عدم اطمینان سے محرک تھا، یہ حملہ چین میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا تازہ ترین واقعہ ہے۔ واضح رہے گذشتہ پیر کو جنوبی چین کے شہر زوہائی میں ایک کار پیدل چلنے والوں پر چڑھ دوڑائی گئی جس کے نتیجہ میں (پینتیس 35 افراد ہلاک اور چالیس 40 سے زائد زخمی ہو گئے تھے)جیسے ہی حملہ کی خبر پھیلی سنسر نے حملہ کی آن لائن ویڈیوز کو ہٹانے اور سوشل میڈیا پر ہونے والی بات چیت کو معتدل کرنے کے لئے کوششیں کی گئیں۔ اکتوبر میں پولیس نے ایک ایک پچاس سالہ شخص کو گرفتار کیا جس نے بیجنگ میں ایک ایلیمنٹری اسکول کے قریب چاقو سے حملہ میں تین بچوں سمیت پانچ افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ ستمبر میں شنگھائی کی ایک مضافاتی سُپر مارکیٹ میں چاقو کے حملہ میں تین افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے تھے۔ستمبر میں ہی شانڈونگ صوبہ کے تائیان شہر میں ایک اسکول کے باہر ایک بس طالب علموں اور والدین کے ہجوم سے ٹکرا گئی تھی جس میں (گیارہافراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے تھے) چینی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ یہ حادثاتی تھا یا جان بوجھ کر حملہ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں