0

۔،۔ ستائیس سالہ جیک پال امریکی اداکار اور یو تیوبر نے اٹھاون سالہ مائیک ٹائیسن ہیوی ویٹ چیمپئن کو ہرا دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ستائیس سالہ جیک پال امریکی اداکار اور یو تیوبر نے اٹھاون سالہ مائیک ٹائیسن ہیوی ویٹ چیمپئن کو ہرا دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭انٹرنیشنل باکسنگ کے اہم میچ میں ستائیس سالہ جیک پال امریکی اداکار اور یو تیوبر نے اٹھاون سالہ مائیک ٹائیسن ہیوی ویٹ چیمپیئن کو ہرا دیا، ٹیکساس میں آٹھ راونڈز کے مقابلے میں تین ججوں نے جیک پال کو فاتح قرار دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/ٹیکساس/آرلنگٹن۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق انٹرنیشنل باکسنگ کے اہم میچ میں ستائیس سالہ جیک پال امریکی اداکار اور یو تیوبر نے اٹھاون سالہ مائیک ٹائیسن ہیوی ویٹ چیمپیئن کو ہرا دیا، ٹیکساس میں آٹھ راونڈز کے مقابلے میں تین ججوں نے جیک پال کو فاتح قرار دیا،اس میچ کو 2024 کا سب سے بڑا میچ قرار دیا جا رہا تھا جبکہ مقابلہ ٹھیک آٹھ راونڈز کے بعد اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ واضح رہے مذکورہ مقابلے میں عمر کا دونوں باکسر کے درمیان واضح فرق دکھائی دیا اس کے باوجود مائیک ٹائیسن نے پہلے دو راونڈز میں بہت کوشش کی لیکن فیصلہ آخیر کار جیک پال کے حق میں ہوا۔ یوٹیوبر سے باکسر بنے جیک پال نے جمعہ کی رات آرلنگٹن ٹیکساس میں اپنے انتہائی متوقع پیشہ ورانہ مقابلے میں متفقہ فیصلے کے ذریعہ سابق ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائیسن کو شکست دے دی۔ ڈیلاس کاوبائی کے گھر(اے۔ٹی اینڈ ٹی اسٹیڈیم) میں (بہتر ہزار تین سو 72,300) کے سامنے لڑتے ہوئے پال نے ٹائیسن کے خلاف زیادہ تر لڑائی کو کنٹرول کیا۔ متفقہ فیصلے کے ذریعہ تین ججوں نے پال کے حق میں فیصلہ دیا۔ جیک پال کا کہنا تھا کہ مائیک ٹائیسن ایک آئیکن ہے اور اس سے لڑنے کے قابل ہونا صرف اعزاز کی بات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں