-,-پاکستان کے شمالی علاقہ میں بس دریائے سندھ میں گرنے سے چودہ افراد جاں بحق،پندرہ زخمی ہو گئے۔ نذر حسین۔،۔
٭ڈرائیور تبز رفتاری کی وجہ سیبس پر کنٹرول کھو بیٹھا جس کی وجہ سے بس دریائے سندھ میں گر گئی جس کی بنا پرچودہ افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/شمالی پاکستان/ہنزہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوس ناک حادثہ ناصر آباد پل کے قریب پیش آیا، مقامی رپورٹس کے مطابق ڈرائیور بس پر تیز رفتاری کی وجہ سے کنٹرول کھو بیٹھا تھا بس پل سے اتر کر دریائے سندھ کے برفیلے پانی میں گر گئی۔مقامی حکام کے مطابق شمالی پاکستان میں بس کے گرنے کے بعد کم از کم چودہ افراد جاں بحق جبکہ پندرہ افراد زخمی اور متعدد لاپتہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور ان کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ گلگت بلتستان کے علاقہ میں حکام کے ایک بیان کے مطابق یہ حادثہ منگل کو پیش آیا۔