0

۔،۔ اتوار کی صبح تقریباََ(پونے گیارہ 10:45بجے) سینٹرل لندن میں پُل پر جھگڑے کے بعد پولیس کو بلایا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ اتوار کی صبح تقریباََ(پونے گیارہ 10:45بجے) سینٹرل لندن میں پُل پر جھگڑے کے بعد پولیس کو بلایا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق اس بات کی تصدیق کی کے ویسٹ منسٹر برج پر ابتدائی طور پر یقین کیا گیا کہ ایک شخص کو چاقو سے زخمی کیا گیا جبکہ اس شخص کو دل کا دورہ پڑا تھا نہ کہ چاقو گھونپا گیا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ویسٹ منسٹر برج/لندن۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویسٹ منسٹر برج پر ٭چھرا گھونپنے والے شخص کو در اصل دل کا دورہ پڑا تھا، میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق اس بات کی تصدیق کی کے ویسٹ منسٹر برج پر ابتدائی طور پر یقین کیا گیا کہ ایک شخص کو چاقو سے زخمی کیا گیا جبکہ اس شخص کو دل کا دورہ پڑا تھا نہ کہ چاقو گھونپا گیا تھا، میٹ پولیس نے لنن ایمبولنس سروس لندن سروس اور لندن کی ایئر ایمبولنس کے ساتھ ملاقات پر بتایا کہ شخص کو دل کا دورہ پڑا، فورس کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اس شخص کو چاقو مارا گیا تھا، لیکن مزید پوچھ گچھ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایسا نہیں تھا،وہ شخص تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے، تین افراد کو قتل کی کوشش کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے اور ایک شخص کو افرا تفری کے شبہ میں حراست میں لیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق گرفتار شدگان میں سے دو کو سر پو چوٹیں آنے پر اسپتال لے جایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں