0

۔،۔ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں سَر کے بغیر لاش۔مقتول شاید ایک مرد ہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں سَر کے بغیر لاش۔مقتول شاید ایک مرد ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں (ایلبے اُوفر) کے کنارے ایک لاش ملی جس کے جسم کے کئی حصّے غائب ہیں۔قتل کے اسکواڈ نے تحقیقات شروع کر دی، ابتدائی نتائج کے مطابق پولیس کا اندازہ ہے کہ مرنے والا مرد تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہیمبرگ/ایلبے اُوفر۔مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق لائٹ ہاوس کے قریب ریسن ڈسٹرکٹ میں ہفتہ کی دوپہر کو ایک راہگیر نے ایلبے اُوفر پر ایک لاش دریافت کی جس کے جسم کے کئی اعضاء بھی غائب تھے، پولیس رپورٹ کے مطابق لاش پہلے ایلبی میں تیر رہی تھی اور ممکنہ طور پر سیلاب کے پانی(بہاوُ) سے ساحل پر بہہ گئی تھی، پولیس کو اطلاع ملنے پر فائر ڈیپارٹمنٹ نے لاش کو اُٹھایا اور انسٹی ٹیوٹ آف فرانزک میڈیسن پہنچا دیا، پولیس نے ابھی تک پس منظر یا ممکنہ مشتبہ افراد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔ پولیس کے مطابق مرنے والے کی زیادہ واضح طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔ رپورٹ کے مطابق دھڑ کے بھی کچھ حصّوں سے فارغ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں