۔،۔ فرینکفرٹ میں آپ مزید مرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے ٭2025 میں قبرستان کی فیس میں اضافہ۔ نذر حسین۔،۔
٭2025 کے آغاز میں قبرستان کی فیس میں دوبارہ اضافہ متوقع ہے،اس کی وجہ تدفین کے مقامات(قبرستان) کی کمی، سستی تدفین جبکہ اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔مشائیل مُولر دی لنک(Die linke )دھڑے کے پارلیمانی گروپ لیڈر ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/رومر/دی لِنک۔ مقامی میڈیا کے مطابق 2025 کے آغاز میں نہ صرف جرمنی جبکہ پورے یورپ میں قبرستان کی فیس میں دوبارہ اضافہ متوقع ہے،اس کی وجہ تدفین کے مقامات(قبرستان) کی کمی، سستی تدفین جبکہ اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔مشائیل مُولر دی لنک(Die linke )دھڑے کے پارلیمانی گروپ لیڈر۔ فرینکفرٹ میں آپ مزید مرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے، قبرستان کی دیکھ بھال کا خرچہ غمزدہ رشتہ داروں کو ادا کرنا پڑتا ہے، مرنے کے بعد بھی میت کا تحفظ ضروری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق قبرستانوں کو آرام کرنے کی جگہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، مثال کے طور پر قبرستانوں میں کتابوں کی الماری اور بینچ موجود ہیں، یہ خوش آئند ہے کہ ہم قبرستانوں کو سبزہ زاروں کے طور پر زیادہ سے زیادہ استعمال کر رہے ہیں اور یہ بھی ضروری ہے کہ وہ (سوگ اور بحالی) کی جگہ کے طور پر محفوظ رہیں، لیکن اگر ان علاقوں کو سبز جگہوں کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے تو یہ صرف وہی لوگ نہیں ہیں جو وہاں دفن ہیں جنہیں ادائیگی کرنی چاہیئے، قبرستان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے (محکمہ پارکس) کو مکمل طور پر فنڈز فراہم کئے جائیں۔ ہمیں مل کر سوچنا ہو گا کہ قبرستانوں کا مستقبل کیسا ہونا چاہیئے (مشائیل مُولر دی لنک(Die linke )دھڑے کے پارلیمانی گروپ لیڈر)
۔