0

۔،۔ ترکی میں زہریلی شراب پینے سے (17 سترہ) ہلاک جبکہ (بائیس 22) کی جان بچانے کی کوشش جاری۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ترکی میں زہریلی شراب پینے سے (17 سترہ) ہلاک جبکہ (بائیس 22) کی جان بچانے کی کوشش جاری۔ نذر حسین۔،۔

٭زہریلی شراب کی فروخت کے الزام میں)آٹھ) مشتبہ افرادکو ان ہلاکتوں کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔ترکی کے حکام نے (410 لیٹر) ایتھنول اور میتھانول کے ساتھ ساتھ ممنوعہ الکحول کی (165) بوتلیں اور شراب بنانے والے آلات بھی ضبط کر لئے گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ترکی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں زہریلی شراب پینے سے (17 سترہ) ہلاک جبکہ (بائیس 22) کی جان بچانے کی کوشش جاری،زہریلی شراب کی فروخت کے الزام میں)آٹھ) مشتبہ افرادکو ان ہلاکتوں کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔ترکی کے حکام نے (410 لیٹر) ایتھنول اور میتھانول کے ساتھ ساتھ ممنوعہ الکحول کی (165) بوتلیں اور شراب بنانے والے آلات بھی ضبط کر لئے گئے۔ سرکاری خبررساں ادارے (انو طولو) کے مطابق اس کی بڑی وجہ حکام کی طرف سے شراب پر عائد ٹیکسوں میں اضافہ ہے جس کے نتیجہ میں لوگ نجی شراب پر شراب بنانے کی کوشش کرتے ہیں خ،دو سال قبل (پچیس افراد) زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہوئے تھے جبکہ ایک سال قبل کم و بیش (چالیس افراد) ہلاک ہوئے تھے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن اکثر شراب اور تمباکو کے استعمال پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ واضح رہے بھارت میں آئے دن زہریلی شراب سے لوگوں کی ہلاکتیں آئے دن معمول بن چکیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں