0

۔،۔ جرمنی کے شہر میسن میں باپ اور تین چھوٹے بچے مردہ پائے گئے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہر میسن میں باپ اور تین چھوٹے بچے مردہ پائے گئے۔ نذر حسین۔،۔

٭تین چھوٹے بچے جن کی عمریں بدستور (ایک،دو1, 2, اور3 تین سال) تھیں اور ان کا سینتیس 37سالہ والد اتوار کی شام کو (ساکسش مائیسن) میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت میں مردہ پائے گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ساکسٹ مائیسن۔ جرمن پریس ایجنسی کے ایک رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر میسن میں باپ اور تین چھوٹے بچے مردہ پائے گئے،تین چھوٹے بچے جن کی عمریں بدستور (ایک،دو1, 2, اور3 تین سال) تھیں اور ان کا سینتیس 37سالہ والد اتوار کی شام کو (ساکسش مائیسن ) میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت میں مردہ پائے گئے، رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی سروسز نے اتوار کی شام (نُو بجے) کے قریب بچے اور ان کے والد کو اپارٹمنٹ میں بے جان پایا، ایمر جنسی ڈاکٹر جس کو بلایا گیا تھا اسی نے موت کا تعین کیا۔ پولیس اور سرکاری وکیلوں کا خیال ہے کہ یہ قتل ہے، ترجمان کے مطابق قتل میں کوئی تیسرا فریق شامل نہیں تھا جبکہ بچوں کی ماں جائے وقوعہ کے قریب ہی رہائش رکھتی تھی، پولیس رپورٹ کے مطابق رہائشیوں سے ابتدائی بات چیت سے پولیس کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکی۔ واضح رہے مائین ڈریسڈن کے شمال مغرب میں (ایلبے) پر واقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں