0

۔،۔ قریبی سہلی کی موت کا صدمہ برداشت نہ کر پانے کی وجہ سے نُو عمر لڑکی نے اپنے آپ کو گھر میں پھانسی لگا لی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ قریبی سہلی کی موت کا صدمہ برداشت نہ کر پانے کی وجہ سے نُو عمر لڑکی نے اپنے آپ کو گھر میں پھانسی لگا لی۔ نذر حسین۔،۔

٭اٹھاہ اور انیس سالہ دوست لڑکیوں نے جمعہ کے دن اپنے اپنے گھروں میں پھانسی کا پھندا گلے میں ڈال کر خود کشی کر لی۔گائیتری گرم کپڑے نہ خرید پانے پر افسردہ تھی صرف اتنی سی بات پر گھر جا کر خود کشی کر لی۔پولیس گائیتری کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروانے کی تیاری میں تھی کہ اسی دوران اس کی سہیلی پشپا دیوی کی موت کی خبر مل گئی کہ اس نے بھی خود کشی کر لی ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/اتر پردیش۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دل کو ہلا دینے والا واقع بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق اٹھارہ سالہ پشپا دیوی اور گائیتری دونوں قریبی دوست تھیں اور دونوں نے اپنے بازوں پر ایک دوسرے کے نام کے ٹیٹو بنوا رکھے تھے، ہو سکتا ہے ایک ساتھ مرنے کا وغدہ بھی کیا ہو، شاید اسی وجہ سے گائیتری سردیوں میں گرم کپڑے نہ خرید پانے کی وجہ سے افسردہ تھی گھر پہنچنے پر اس نے خود کشی کر لی یہ خبر سنتے ہی پشپا دیوی نے بھی اسی دوران اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ابھی وہ گائیتری کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروانے کی تیاری کر رہے تھے کہ ان کو اطلاع ملی کہ پشپا دیوی نے بھی خود کشی کر لی۔ پشپا اپنی دوست گائیتری کی موت برداشت نہ کر سکی اسی وجہ سے خود کشی کر لی دونوں کی لاشیں ایک ساتھ اٹھائی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں