0

۔،۔ شکاگو سے ہوائی کے لئے پرواز مکمل ہونے پر طیارے کے پہیئے سے لاش ملنے کے بعد بہت سارے سوال فاقی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ شکاگو سے ہوائی کے لئے پرواز مکمل ہونے پر طیارے کے پہیئے سے لاش ملنے کے بعد بہت سارے سوال فاقی۔ نذر حسین۔،۔

٭یونائیٹڈ ایئر لائن کے بوئنگ 787-10 جو شکاگو سے ہوائی کے لئے پرواز مکمل ہونے پر منگل کو ماوی کے(Kahului کاہو لوئی) ہوائی اڈے پر پہنچنے پر طیارے کے لینڈنگ گیئر کے پہیئے کے کنویں میں ایک لاش ملنے کے دو دن بعد بھی بہت سارے سوالات باقی ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/شکاگو/ہوائی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونائیٹڈ ایئر لائن کے بوئنگ 787-10 جو شکاگو سے ہوائی کے لئے پرواز مکمل ہونے پر منگل کو ماوی کے(Kahului کاہو لوئی) ہوائی اڈے پر پہنچنے پر طیارے کے لینڈنگ گیئر کے پہیئے کے کنویں میں ایک لاش ملنے کے دو دن بعد بھی بہت سارے سوالات باقی ہیں، ہوائی جہاز نے شکاگو (O’Hare) بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ڑان بھری اور منگل کی سہ پہر ہوائی جزیرے (Maui کے Kahului) ہوائی اڈے پر اترا، یونائیٹڈ ایئر لائنز نے پہلے (یہ ایس اے ٹو ڈے) کو بتایا کہ ایک بار جب یہ پہنچی تو ایک اہم لینڈنگ گیئرز میں لاش ملی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ مرنے والا کس طرح وہیل تک پہنچا یا پہنچایا گیا،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات (جہازوں کے وہیل ویلز) میں غیر قانونی چھپ کر سفر کرنے اور مرنے کے واقعات ہو چکے ہیں۔ یونائیٹڈ ایئر لائنز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک اس بات کا تعین نہیں کیا ہے کہ ٭مرنے والے شخص نے وہیل تک کیسے اور کب ربائی حاصل کی٭غیر دباو والے پہیئے والے اور ہوائی جہازوں کے کارگو ہولڈز کے اسٹوویز کو منجمند حالات کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے، جس کا درجہ حرارت (منفی 58 ڈگری۔مائنس 76 ڈگری فارن ہیٹ) کے درمیان ہو سکتا ہے۔ رائٹرز کے مطابق آکسیجن کی کمی اور ہوائی جہاز کے پہیوں سے کچلے جانے کا خطرہ بھی اس مشق کواکثر جان لیوا بنا دیتا ہے۔ لیکن جب کہ زیادہ تر وہیل کنواں اسٹو ویز کے لئے اموات کی شرح زیادہ ہے رپورٹ کے مطابق چند لوگ اس آزمائش سے بچ گئے تھے۔ واضح رہے گذشتہ سال پیرس میں الجزائر کے ایک جہاز کے انڈر کیریج خلیج میں ایک شخص زندہ پایا گیا تھا، دو سال پہلے ایک شخص جوبی افریقہ سے ایمسٹرڈیم کے شیفول ہوائی اڈے پر آنے والے کارگو طیارے کے ناک(اگلے) کے پہیئے میں زندہ پایا گیا تھا، تین سال قبل گوئٹے مالا سے میامی جانے والی امریکن ایئرلائن کی پرواز کے لینڈنگ گیئر کے ڈبے میں سوار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، امریکا پہنچنے پر اسپتال لے جایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں