0

۔،۔15 سے زائد دہشتگرد پاک افغان بارڈر پر ہلاک کر دیئے گئے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔15 سے زائد دہشتگرد پاک افغان بارڈر پر ہلاک کر دیئے گئے۔ نذر حسین۔،۔

٭سیکورٹی فورسز نے پاکستان افغان بارڈر پر (فتنہ الخوارج) کے پندہ دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش میں جہنم رسید کر دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسلام آباد/ پاک افغان بارڈر/ کُرم اور شمالی وزیرستان۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق (ستائیس اور اٹھائیس دسمبر) کی درمیانی شب (فتنہ الخوارج) کے (بیس سے پچیس خارجیوں) نے افغان طالبان کی بارڈر پوسٹوں کا استعمال کرتے ہوئے کُرم اور شمالی وزیرستان میں دو مقامات سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی، پاکستانی سیکورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کر کے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پندرہ سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق خارجیوں اور افغان طالبان نے مل کر (اٹھائیس دسمبر) کو پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال بھری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جبکہ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے خارجیوں کو منہ توڑ جواب دیا، فائرنگ سے پندرہ سے زائد خارجیوں اور افغان طالبان کے ہلاک ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں، سیکورٹی ذرائع کے مطابق موثر کاروائی اور جوابی گولہ بارب سے افغان طالبان چھ پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ واضح رہے (فتنہ الخوارج) افغانستان میں پوری آزادی کے ساتھ موجود ہیں اور پاکستان مخالف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے افغان سرزمین کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں