0

۔،۔ فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن کے مطابق نیو اورلیون حملہ آور اکیلا مجرم تھا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن کے مطابق نیو اورلیون حملہ آور اکیلا مجرم تھا۔ نذر حسین۔،۔

٭ فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن کے مطابق امریکا کے جنوب میں سنگین دہشت گردانہ حملے نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا، آہستہ آہستہ نئی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں کچھ جگہوں پر پولیس سابقہ معلومات پر نظر ثانی کر رہی ہے یہ تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں کہ حملہ آور اکیلا مجرم تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/نیو اورلیون۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیو اورلیون حملہ آور اکیلا تھا، ایف بی آئی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت تک تفتیش کاروں کی تفتیش کے مطابق شمس الدین جے نامی شخص نے اکیلے کام کیا، مشتبہ اسلام پسند نے سال نو کی رات جنوبی امریکی شہر اور لیون میں کار (پک اپ) ہجوم پر چڑھا دی جس کے نتیجہ میں پندرہ افراد ہلاک ہو گئے، پولیس کے ساتھ فائرنگ کے دوران پولیس نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ایف بی آر کے کرسٹوفر رایا نے کہا کہ تفتیش کاروں نے سینکڑوں لوگوں کے انٹرویو کئے، سوشل میڈیا کو ٹٹولا متعدد فونز اور کمپیوٹر چیع کئے گئے ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات کی موجودہ صورتحال کے مطابق آبادی کو مزید کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ایف بی آئی نے مزید بتایا کہ چودہ افراد قاتل کے ہاتھوں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے یہ وضاحت کرسٹوفر رایا نے کی ان کے مطابق پینتیس افراد دیگ زخمی ہوئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجرم دہشت گرد ملیشیا اسلامک اسٹیٹ)آئی ایس) کا حامی تھا، پولیس کے مطابق وہ امریکی شہری اور سابق فوجی تھا، اسے فوج چھوڑنے کے بعد سویلین زنگی کے مطابق ہونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، اپنے فوجی کیرئیر کے دوران اس نے بنیادی طور پر آئی ٹی کے طور پر کام کیا، دو بار شادی کی اور ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا یعنی دو شادیاں اور دو بار طلاق کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے نیو اورلیون میں دہشت گردانہ حملہ کے چند گھنٹوں بعد۔ لاس ویگاس میں ٹرمپ انٹرنیشل ہوٹل کے سامنے (ٹیسلا سائبر ٹرک) میں دھماکہ ہوا پولیس کے مطابق گاڑیمیں سوار ایک شخص دھماکہ میں ہلاک ہو گیا اور سات افراد معمولی زخمی ہوئے۔میڈیا کے مطابق دونوں گاڑیاں ایک ہی امریکی کار بروکر کے ذریعہ کرائے پر لی گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں