0

۔،۔ فرینکفرٹ کر مرکزی ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم شخص نے عورت کو ٹرین کے سامنے دھکا دے دیا۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ کر مرکزی ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم شخص نے عورت کو ٹرین کے سامنے دھکا دے دیا۔نذر حسین۔،۔

٭سینتیس سالہ خاتون کو نامعلوم شخص نے (ایس۔بان) ٹرین کے سامنے دھکا دے دیا۔گرنے کے نتیجہ میں سینتیس سالہ خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ ٹرین ڈرائیور نے ہنگامی بریک کو استعمال کرتے ہوئے پٹڑی پر گرتی ہوئی خاتون کو بچا لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق فرینکفرٹ کے مرکزی گارڈ اسٹیشن پر ایک نامعلوم شخص نے اجنبی ان جانی خاتون کو ٹپڑی پر دھکا دے دیا، ایک محتاط ٹرین ڈرائیور نے ہنگامی بریک کو استعمال کرتے ہوئے کچھ بد تر ہونے سے روک دیا، سٹی پولیس کے مطابق ایمرجنسی بریک کی وجہ سے خاتون کی جان بچ گئی، حادثہ کے دوران ٹرین ڈرائیور نے راہگیروں کی مدد سے مبینہ مجرم کو پکڑ لیا، مجرم کی مزاحمت پر اس شخص کو گرفتار کرنے کے لئے دو پولیس افسران نے بھی مدد کی، ٹرین ڈرائیور اور سٹی پولیس کے فوری فیصلہ کن رد عمل سے جانیں بچ گئیں یہ کہنا تھا سٹی پولیس کے سربراہ میتھاس ہینرک کا۔ پولیس ترجمان کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے۔ پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق ملزم نفسیاتی طور پر بیمار ہے۔ یہ ممکن ہے کہ جرم کے وقت وہ بالکل اپنے ہوش و ہواس میں نہیں تھا یا وہ (بالکل بھی مجرم نہ تھا یا صرف جزوی طور پر مجرم تھا) اسی لئے اسے اب فرانزک نفسیاتی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں