۔،۔ جرمن سفارتخانہ کے سیکنڈ سیکرٹری تھامس فیلڈر کی لاش ان کے اپارٹمنٹ سے ملی۔ نذر حسین۔،۔
٭موت کی وجہ غیر مصدقہ ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق تھامس فیلڈر کو ایک دفعہ ہارٹ اٹیک ہو چکا تھا،اس کی لاش اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع ان کے اقارٹمنٹ سے ملی تھی۔اپارٹمنٹ کے دروازے مکمل طور پر اندر سے بند تھے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسلام آباد۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک جرمن سفارتکار جو اسلام آباد میں موجود سفارتخانہ میں سیکنڈ سیکریٹری کے عہدے پر فائز تھے جن کا نام تھامس فیلڈر بتایا گیا ہے کی لاش اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکیو میں واقع ان کے اپارٹمنٹ سے ملی، رپورٹ کے مطابق سفارتخانہ کا عملہ پریشان تھے کہ تھامس فیلڈر دو دن تک کام سے غیر حاضر تھے فکر مند ہونے کے بعد وہ اس کے اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے وہاں انہوں نے اسے مردہ پایا گیا، جس پر اسلام آباد پولیس کو فوری طور پر اطلاع دی گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اگرچہ موت کی وجہ ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے، ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ تھامس فیلڈرکو پہلے بھی دل کا دورہ پڑ چکا ہے جو اس کی موت میں کردار ادا کر سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم میں موت کی اصل وجہ کا تعین کیا جائے گا جبکہ پولیس واقعہ کے اردگرد کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور تحقیقات جاری ہے،جرمن سفارتخانہ کو مطلع کیا جا چکا ہے جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ تھامس فیلڈرجہاں مقیم تھا وہ ایک اعلی حفاظتی علاقہ ہے جہاں بہت سے غیر ملکی سفارت کار رہتے اور کام کرتے ہیں۔