۔،۔برلن کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں شوٹنگ کا الارم۔ نذر حسین۔،۔
٭سمارلن ڈورف کے برلن ضلع میں پرائمری اسکول میں شوٹنگ کے الارم کے بعد پولیس نے شام کو کلیئرنس دے دی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ مقامی پولیس کے مطابق شوٹنگ الارم کے وقت کم از کم (تیس) بچے اسکول کے ڈے کیئر سینٹر میں موجود تھے، الارم کے فوراََ بعد ایمرجنسی سروسز نے ہر کمرے کی تلاشی لی بچوں اور اساتذہ کو باہر لائے، ایمرجنسی سروسز کو تقریباََ (سوا چار) بجے اطلاع دی گئی، جوڈتھ کیر ایلیمنٹری اسکول میں (ایک سُو) سے زیادہ پولیس اور فائٹرز پہنچ گئے تھے، جبکہ ڈاکٹرز اور ماہر نفسیات کی ٹیم بھی پہنچ چکی تھیو پولیس ترجمان نے کہا، بچوں کے لئے اتہائی دباوُ والی صورتحال ہے کیونکہ ہمارے پاس اسکول میں بھاری تعداد میں اپیشل فورسز موجود ہیں، علاقہ کو فوراََگھیرے میں لے لیا گیا جبکہ متعدد والدین اپنے بچوں کو لثنے کے لئے پولیس کی راہ میں رکاوٹ بن رہے تھے۔ فائر ڈیپاٹمنٹ نے ایک کولڈ بس فراہم کی جس میں انتظار کرنے والے والدین سردی سے بچ سکتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق الارم کے بعد اساتذہ اور طلباء نے خود کو کمروں میں بند کر لیا تھا۔جوڈیتھ کیئر پرائمری اسکول یورپین اسکول ہے جس میں جرمن اور فرانسیسی زبانیں سکھائی جاتی ہیں، اسکول ترجمان کے مطابق بہت سے طلباء ایسے خاندانوں سے آتے ہیں جہاں کم از کم ایک والین فرانسیسی شہریت رکھتے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق شام کو کلیئرنس دیتے ہوئے بتایا تھا کہ، اسکول میں کوئی فائرنگ کا واقعہ پیش نہیں آیا، بظاہر یہ ایک تکنیکی خرابی تھی،آنے والے دنوں میں اس کی جانچ ہونی چاہیئے۔