0

۔،۔ فرینکفرٹ کے علاقہ بورن ہائیم سے جعلی کاریگروں نے بزرگ،خاتون کا پرس چرا لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ کے علاقہ بورن ہائیم سے جعلی کاریگروں نے بزرگ،خاتون کا پرس چرا لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭جعلی کاریگروں کے لباس میں ملبوس نامعلوم شخص نے (چراسی سالہ) بزرگ خاتون کے اپارٹمنٹ تک رسائی حاصل کرنے اور دروازے کی گھنٹی کے نظام میں خرابی کو دور کرنے کے بہانے ہینڈ بیگ اور پرس چوری کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بورن ہائیم۔ پولیس رپورٹ کے مطابق بورن ہائیم کے علاقہ میں ایک بار پھر جعلی کاریگروں کے لباس میں ملبوس نامعلوم شخص نے (چراسی سالہ) بزرگ خاتون کے اپارٹمنٹ تک رسائی حاصلکرنے کے بعد خاتون کا پرس چرا لیا۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کی سہ پہر نامعلوم جعلساز شخص کسی نہ کسی طریقہ سے ویزن اسٹریٹ کی رہائشی خاتون کے اپارٹمنٹ تک پہنچ گیا، دروازہ کھٹکھٹانے کے بہانے گھر کے دروازے کی گھنٹی کے نظام میں خرابی کو دور کرنے کا کہہ کر اندر گھس گیا، مبینہ کاریگر متاثرہ گھر کے احاطے میں گھومتا رہا اور الیکٹرک فیوز بکس اور ساکٹ پر کام کرنے کا تاثر دیتا رہا جیسے ہی موقع ملا خاتون کے ہینڈ بیگ سے پرس نکال کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جعلی کاریگر کے جانے کے بعد بزرگ خاتون کو احساس ہوا کہ اس کا پرس ہینڈ بیگ سے چرا لیا گیا ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تحقیق شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں