0

۔،۔ سندھ کے ضلع سانگھڑ کے شہر چوٹیاروں میں زمین کا تنازع،دو گروہوں کے درمیان فائرنگ تین قتل پندرہ زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سندھ کے ضلع سانگھڑ کے شہر چوٹیاروں میں زمین کا تنازع،دو گروہوں کے درمیان فائرنگ تین قتل پندرہ زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭مشتعل افراد نے سانگھڑ شہر میں فائرنگ،شہر میں ایمرجنسی نافذ فائرنگ کے تبادل سے پندرہ افراد زخمی جبکہ چھ افراد کی حالت تشویشناک ہے جن کو نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سانگھڑ/سندھ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سندھ کے ضلع سانگھڑ کے شہر چوٹیاروں میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ سے تین افراد قتل جبکہ اطلاع کے مطابق پندرہ افراد زخمی ہو گئے رپورٹ کے مطابق چھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے دوران شہر بند ہو گیا تھا اور ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، پولیس ترجمان کے مطابق تین افراد کی میتیں اسپتال لائی گئیں جبکہ گولیاں لگنے سے چھ افراد شدید زخمی حالت میں نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیئے گئے۔، دریں اثنا پولیس کے مطابق سانگھڑ شہر میں کشیدہ صورتحال کو قابو میں لانے کے لئے مختلف اضلاع سے بھی پولیس طلب کر لی گئی، اطلاع کے مطابق۔مٹیاری۔نواب شاہ اور میر پور خاص سے پولیس کی نفری طلب کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں