0

۔،۔ جرمنی کے شہر ہناوُ میں ایک (تینتیس 33 سالہ) افغانی گرفتار۔نفسیاتی اسپتال میں منتقل۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہر ہناوُ میں ایک (تینتیس 33 سالہ) افغانی گرفتار۔نفسیاتی اسپتال میں منتقل۔ نذر حسین۔،۔

٭ جرمنی کے شہر ہناوُ میں ایک (تینتیس 33 سالہ) افغانی (برگر امٹ Bürgerbüro رجسٹریشن آفس) میں جا کر غیر معمولی انداز میں رجسٹریشن ختم اور ملک چھوڑنے کا کہہ کر نکل جاتا ہے، اس کے گرم مزاج اور انداز بیان کو دیکھتے ہوئے پولیس کو بلا لیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہناوُ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ جمعہ کے دن تقریباََ (بارہ بجے) افغانی شہری رجسٹریشن آفس میں جا کر رجسٹریشن ختم کرنے کا کہنا ہے اور ملک چھوڑنے کی خواہش ظاہر کرتا ہے، مس لیپولڈ اور ملازمین نے اس شخص کے رویئے کو دیکھتے ہوئے خطرہ کے طور پر فوراََ پولیس کو اطلاع دے دی، تھوڑی ہی دیر بعد پولیس افسران اس شخص کے رجسٹرڈ پتے (سٹائن ہائیمر)پر چلے جاتے ہیں جو کہ سیاسی پناہ گزینوں کے لئے ایک عارضی پناہ گاہ ہے۔ جس میں زیادہ تر پناہ گزین رہائش پذیر ہیں جبکہ کچھ بے گھر لوگ بھی وہاں رہائش رکھتے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق تینتیس سالہ افغانی کے قبضہ سے ایک کلہاڑی۔ چاقو ایک بیگ اور مشکوک تحریریں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔ واضح رہے اس کیس نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا کیونکہ بدھ کے روز ایک افغانی نے ہناو کے ایک پارک میں (ڈے کیئر) کے دو سالہ جانس کو شہید کر دیا تھا جبکہ ایک اکتالیس سالہ جرمن مدد گار کو چھریوں کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا تھا،استانی اور اکہتر سالہ شخص اور ایک اور دو سالہ شامی بچہ بھی زخمی ہوئے۔ اس افغانی کو بھی نفسیاتی جیل میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں