۔،۔ سی ڈی یو، اے ایف ڈی کی مدد سے سیاسی پناہ گزینوں (ہجرت) کی درخواست،قرارداد پیش کر دی گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭جرمنی کے شہر آشافن برگ میں چاقو کے حملے میں (ایک دو سالہ بچہ اور اکتالیس سالہ مددگار) کے مرنے کیایک ہفتہ بعد جرمنی کی سیاست میں زبردست ہلچل۔ جرمنی کی سیاسی پارٹی، سی۔ ڈی۔ یو /سی۔ ایس۔ یو اور اے۔ ایف ڈی کے ووٹوں کے ساتھ سخت ہجرت کی پالیسی کے لئے بنڈس ٹاگ میں قرار داد پیش کر دی گئی۔تئیس 23 فروری تک باقی انتخابی مہم پر خاصا اثر پڑنے کا امکان ہے۔جبکہ جرمنی کی سیاسی پارٹی۔ ایس۔پی۔ڈی اور گرین پارٹی اس قرارداد کو خلاف ورزی کے طور پر دیکھتے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ جرمنی کی سیاسی پارٹی۔کرسچین ڈیمو کریٹک یونین ڈوچ لینڈ۔سی۔ڈی۔یو/کرسچین سوشل یونین باویریا۔سی۔ایس۔یو/ نے الٹر ناٹیو فار ڈوچ لینڈ۔اے۔ایف۔ڈی۔ کے ساتھ مل کر سیاسی پناہ گزینوں اور مہاجروں جو ہجرت کر کے آئے ہیں کے خلاف بنڈس ٹاگ میں قرار داد پیش کر دی۔واضح رہے جرمنی کے شہر آشافن برگ میں چاقو کے حملے میں (ایک دو سالہ بچہ اور اکتالیس سالہ مددگار) کے مرنے کیایک ہفتہ بعد جرمنی کی سیاست میں زبردست ہلچل۔ جرمنی کی سیاسی پارٹی، سی۔ ڈی۔ یو /سی۔ ایس۔ یو اور اے۔ ایف ڈی کے ووٹوں کے ساتھ سخت ہجرت کی پالیسی کے لئے بنڈس ٹاگ میں قرار داد پیش کر دی گئی۔تئیس 23 فروری تک باقی انتخابی مہم پر خاصا اثر پڑنے کا امکان ہے۔جبکہ جرمنی کی سیاسی پارٹی۔ ایس۔پی۔ڈی اور گرین پارٹی اس قرارداد کو خلاف ورزی کے طور پر دیکھتے ہیں۔سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی ڈوچ لینڈ۔ ایس۔پی۔ڈی اور بنڈنس 90 گرین پولیٹکل پارٹی۔ گرونن۔ نے اکثریت حاصل کرنے پر افسوس کا اظہار کیا اور فریڈرش میز کو ذاتی طور پر اس کا ذمہ دار ٹھرایا۔ جبکہ اے ایف ڈی۔ آج کی جیت کو ایک ٭نئے دور٭ عا آغاز دیکھ رہی ہے۔ اے ایف ڈی نے اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ مسٹر فریدرش میرز آپ نے اس کو انجام دینے میں مدد کی۔ یہاں سے ایک نیا دور شروع ہونے والا ہے جس کی ہم قیادت کر رہے ہیں۔آج بنڈس ٹاگ میں سی۔ڈی۔یو کی طرف سے تجویز پیش کی گئی تھی کہ جرمنی کی سرحدوں پر یناہ کے متلاشیوں کو مسترد کیا جائے جس کے حق میں ٭ تین سو اڑتالیس 348 ووٹ پڑے جبکہ ممبران پارلیمنٹ نے مخالفت میں۔تین سو چوالیس 344 ووٹیں دیں جبکہ دس افراڈ غیر حاضر رہے۔ ووٹنگ کے نتائج کے اعلان پر۔اے ایف ڈی نے تالیوں سے اسقبال کیا۔ ووٹنگ کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ چانسلر شولز نے اپنے حکومتی بیان میں اپوزیشن لیڈر ٭فریڈرش میرز سے کہا، آپ اپنی غیر قانونی تجاویز کے لئے اے ایف ڈی کی حمایت کو کھلے دل سے قبول کرتے ہیں۔ جس پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بے بسی سے ہم دیکھتے رہیں کہ ہمارے ملک میں لوگوں کو کھلے عام دھمکیاں دی جائیں، زخمی اور قتل کیا جائے ے آج کی کاروائی جرمنی کے شہر آشافن برگ میں دو سالہ مراکشی بچے کی موت۔ ایک اکتالیس سالہ جرمن مددگار کی موت جن کو ایک افغانیشہری نے کچن کی چھری سے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا تھا جبکہ ایک شامی بچہ،استانی اوراکہتر سالہ شخص زخمی کر دیا گیا تھا کی وجہ سے تھا۔ رپورٹ کے مطابق اسے جرمنی میں ہونا ہی نہیں چاہیئے تھا کیونکہ اس نے خود خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ افغانستان واپس جانا چاہتا ہے،اس کے باوجود کہ وہ متعدد بار پولیس کے کاغذات میں پرتشدد انسان کے طور پر درج تھا اور ذہنی مریض بھی قرار دیا جا چکا تھا۔