0

۔،۔ فلاڈیلفیا میں روز ویلٹ مال کے قریب پرائیویٹ جیٹ کا حادثہ،آگ کے شعلوں میں پھٹ گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فلاڈیلفیا میں روز ویلٹ مال کے قریب پرائیویٹ جیٹ کا حادثہ،آگ کے شعلوں میں پھٹ گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭ریسیکیو ایئر ایمبولنس جس میں چھ افراد سوار تھے،طیارے میں میکسیکن لڑکی اس کی والدہ، امریکا میں جان لیوا بیماری کا علاج کروا کر واپس جا رہا تھا،عملہ کے چار ارکان،فلاڈیلفیا سے ٹیک آف کے بعد گر تباہ ہو گیا۔جہاز گرتے ہی آگ کے شعلوں میں تبدیل ہو گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/فیلاڈیلفیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ فلاڈیلفیا میں روز ویلٹ مال کے قریبپیش آیا، رپورٹ کے مطابق ریسیکیو ایئر ایمبولنس نے جیسے ہی فلاا ڈیلفیا سے مسوری کے اسپرنگ فیلڈ برنسن نیشنل ہوائی اڈے کی طرف اُڑان بھری (ٹیک آف) کیا اس کے فوراََ بعد ہی شہر کے رہائشی علاقے رونہو رسٹ میں واقع روز ویلٹ مول کے قریب ایک مصروف چوراہے پر گرا، حادثے کے نتیجہ میں کئی گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ ایئر ایمبولنس سروس فراہم کرنے والی کمپنی (جیٹ ریسیکیو) کے مطابق طیارے میں ایک میکسیکن مریض بچی جو امریکا میں جان لیوا بیماری کا علاج کروا کر واپس آ رہی تھی اس کی والدہ اور عملے کے چار افراد سوار تھے،کمپنی کے مطابق کسی کی بچ جانے کی تصدیق نہیں کی جا سکتی، حادثہ کی سبب زمین پر زخمی ہونے زخمیوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک عینی شواہد کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ گرتے ہی شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا تھا ایسے لگتا تھا جیسے ایٹم بم پھٹا ہو اور آگ کا ایک گولہ آسمان کی طرف لپک گیا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں