0

۔،۔امریکی ریاست کیلی فورنیا کی خاتون امانڈاکرسین رائلی۔نے دوستوں،رشتہ داروں سے ایک لاکھ پانچ ہزار ڈالر بٹورے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔امریکی ریاست کیلی فورنیا کی خاتون امانڈاکرسین رائلی۔نے دوستوں،رشتہ داروں سے ایک لاکھ پانچ ہزار ڈالر بٹورے۔ نذر حسین۔،۔

٭کیلی فورنیا کی خاتون امانڈاکرسین رائلی نے کینسر کا چھوٹا ڈھونگ رچا کر دوستوں،رشتہ داروں اور کمیونٹی افراد سے ایک لاکھ پانچ ہزار ڈالر بٹورے، یہ دھوکہ دہی اتنی چالاکی سے کھیلی گئی کہ کسی کو شک تک نہ ہوا، بالآخر اس کی لیزا بیری نے اسے تیراکی کرتے دیکھا ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/کیلی فورنیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیلی فورنیا کی خاتون امانڈاکرسین رائلی نے کینسر کا چھوٹا ڈھونگ رچا کر دوستوں،رشتہ داروں اور کمیونٹی افراد سے ایک لاکھ پانچ ہزار ڈالر بٹورے، یہ دھوکہ دہی اتنی چالاکی سے کھیلی گئی کہ کسی کو شک تک نہ ہوا، بالآخر اس کی لیزا بیری نے اسے تیراکی کرتے دیکھا۔ یہ تزاد دیکھ کر لیزا نے ایک صحافی نینسی موسکا تیلو کو اطلاع دی جت نے ایک سال کی تفتیش کے بعد ناقابل تردید ثبوت اکٹھے کر کے کیس سے پردہ اٹھایا۔ تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ جس اسپتال کا نام لکھا جاتا تھا وہ اس اسپتال میں کبھی گئی ہی نہیں اور نہ ہی داخل رہی، وہ ڈاکٹرز جن کے نام امانڈہ نے بتائے تھے ان کا اسپتال میں کوئی ریکارڈ موجود ہی نہیں، اس نے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے کئی بار اپنے بال بھی کٹوائے، اس میگا دھوکے نے کئی متاثرین کو شدید جذباتی اور مالی نقصان پہنچایا، ایک عطیہ دہندہ کا کہنا تھا کہ میں اب کسی فنڈ ریزنگ پر بھروسہ نہی کر سکتا۔ اس خاتون نے ہم سب کو بہت بڑا دھوکا دیا ہے۔ اس خاتون پو کیس چلایا گیا اس نے اپنا جرم قبول بھی کر لیا جس پر اسے پانچ سال قید سنائی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں