0

-,-سویڈش شہر اوریبرو اسکول میں فائرنگ دس افراد ہلاک مجرم بھی مرنے والوں میں شامل۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

سویڈش شہر اوریبرو اسکول میں فائرنگ دس افراد ہلاک مجرم بھی مرنے والوں میں شامل۔ نذر حسین۔،۔

٭سویڈن میں بالغوں کی تعلیم کے مرکز میں فائرنگ جس کے نتیجہ میں دس افراد ہلاک،اور متعددزخمی ہوئے۔سویڈن کے وزیر اعظم کا کہناہے کہ ٭تمام سویڈن کے لئے آج کا دن بہت زیادہ تکلیف دہ دن ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سویڈن/اوریبرو۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کی دوپہر کو سویڈن کے شہر۔اوریبرو۔ میں بالغوں کی تعلیم کے مرکز کے کیمپس رسبیرگسکا میں فائرنگ کی گئی، اسکول کی پرنسپل۔انگیلا بیک گسٹافسن۔ کا کہنا تھا کہ میں دوپہر کے لنچ پر تھی جب طلباء ان کے پاس سے بھگ اسکول کے احاطے میں چیختے ہوئے نکل گئے، جب میں اسکول کے صحن میں پہنچی تو بہت قریب سے فائرنگ کی آواز سنائی دی گئی، آپریشن کے دوران پولیس اور ریسیکیو جس میں متعدد پولیس اور ریسیکیو فورسز نے حصّہ لیا۔ طلباء اور اساتذہ کو اسکول کے آس پاس کے اسکولوں اور دکانوں میں پناہ دی گئی،پولیس نے علاقے کے لوگوں کو اسکول سے دور رہنے کو کہا جبکہ اسکول کے تمام طلباء سے اسکول کو خالی کروا لیا گیا، رپورٹ کے مطابق بھاری ہتھیاروں سے لیس پولیس اوریبرو میں ایک رہائشی پتہ پر بھی تعینات کی گئی تھی جو مبینہ طور پر مجرم ک رہائش گاہ تھی۔سویڈن کے بادشاہ کارل XVI گستاف نے تحریری بیان میں مرحوم کے لواحپین سے تعزیت کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے امدادی کارکنوں اور اسپتال کے عملے کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ٭سیا دن۔بلیک ڈے٭ پر جانیں بچائیں اور زخمیوں کی مدد کی۔ اوریبرو۔سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہولم سے تقریباََ (دو سو کلو میٹر مغرب میں واقع ہے) رسبرگ سکا کیمپس ایک قسم کا تعلیمی مرکز ہے جہاں بیس سال یا اس سے زیادہ عمر کے بالغ افراد سیکینڈری اسکول، ہائی اسکول اور زبان کے کورسز اور پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں