۔،۔ 40,000 ڈالر مالیت کے 100,000 انڈے ٹریلر سے چوری ہو گئے۔ نذر حسین۔،۔
٭انڈوں کی کمپنی دو سو آپریٹڈ فارموں کے ساتھ کام کرتی ہے۔چوری کا واقعہ گرین کیسٹل پنسلوانیا میں پیش آیا۔ ویک اینڈ پر ایک کھڑے ٹریلر کا پچھلا حصّہ کھول کر انڈے چرا لئے گئے، پولیس کی تحقیقاتی ٹیمیں کیس کو حل کرنے کی کوشش میں ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/پنسلوانیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرین کیسٹل پنسلوانیا میں ہفتہ کی شب تقریباََ ساڑھے آٹھ بجے پیٹ اینڈ جیری کے آرگنکس کے باہر کھڑی ڈسٹری بیوشن ٹریلر کے عقب سے انڈے چرا لئے گئے، حکام اس بارے میں کوئیجواب نہیں دے سکتے کہ اتنی بڑی چوری کیسے ہو سکتی ہے،پیٹ اینڈ جیری کے آرگنکسآپریٹڈ فارمرز اور دو سو سے زیادہ خاندانی ملکیت کے فارمرز سے انڈے خریدتی ہے جو بنیادی طور پر نیو انگلینڈ، وسط بحر اوقیانوس اور مڈ ویسٹ میں واقع ہیں۔ یہ فارمرز عام طور پر خاندانی پراپرٹی کے ذریعہ چلائے جاتے ہیں، کاشتکار بھی ہیں جو مرغیوں کی دیکھا بھال کرتے ہیں، پولیس ترجمان کے مطابق تحقیقاتی ٹیمیں تفتیش کر رہی ہیں فی الحال جس میں کوئی کامیاب حاصل نہیں ہوئی۔ پبلک سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ چوروں کو پکڑنے میں ان کی مدد کی جائے یا معلومات دی جائیں۔