۔،۔ ہیمبرگ(ہار بُرگ) میں ایک آئی سی ای ٹرین اور ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے ایک ہلاک متعدد زخمی۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ ہیمبرگ(ہار بُرگ) میں ایک آئی سی ای ٹرین اور ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے ایک ہلاک متعدد زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ہیمبرگ(ہار بُرگ) میں ایک آئی سی ای ٹرین اور ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے ایک ہلاک متعدد زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭ہیمبرگ کے جنوب میں ٹرین اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں پچیس سے زائد افراد زخمی جبکہ ایک پچپن سالہ ہلاک٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہیمبرگ/ہار بُرگ۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ آج ہیمبرگ کے جسوب ہاربُرگ میں نامعلوم وجوعات کی بنا پر پیش آیا، یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ رونیبرگ ضلع میں ٭ٹریفک لائٹس کے ساتھ رکاوٹ والے ریلوے کراسنگ٭ پر تصادم کیسے پیش آیا۔ ترجمان کے مطابق اس سنگین حادثہ کے بعد رپورٹ دی گئی کہ حادثہ میں ایک پچپن سالہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا، ٹرین اور ٹرک کے اس تصادم میں پچیس افراد زخمی ہوئے، ترجمان کے مطابق تمام مسافر جن کی تعداد دو سو اکیانوے بتائی جا رہی ہے ٹرین سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ریلوے اور پولیس تفتیش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں