۔،۔ چودہ فروری کی رات اور صبح کے درمیان مقامی پولیس نے دو چوروں کو گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔
٭فرینکفرٹ کے مرکز ی ریلوے اسٹین کے علاقہ میں واردات پیش آئی۔تین افراد کے درمیان جھگڑے کے دوران رقم چرا لی گئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات تقریباََ ایک بجے پولیس نے دو چوروں کو گرفتار کر لیا، رپورٹ کے مطابق پولیس نے ریلوے اسٹیشن کے قریب تین افراد میں جھگڑا دیکھتے ہوئے پولیس نے تینوں کی پوچھ گچھ شروع کر دی پتہ چلا کہ ایک شخص کے جیب سے رقم چرائی گئی ہے۔ پولیس نے تلاشی کے بعد رقم برآمد کر کے واپس کر دی جبکہ چوروں کی رات پولیس اسٹیشن میں ہی گزری۔