۔،۔ ویلنٹائن کے روز لندن کے ایک لگثری ہوٹل میں آگ بھڑک اُٹھی۔نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ ویلنٹائن کے روز لندن کے ایک لگثری ہوٹل میں آگ بھڑک اُٹھی۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ویلنٹائن کے روز لندن کے ایک لگثری ہوٹل میں آگ بھڑک اُٹھی۔نذر حسین۔،۔

٭آگ عمارت کے گراونڈ فلور سے دیکھتے ہی دیکھتے چار منزلہ ہوٹل کی چھت تک پھیل گئی،آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گریٹ برطانیہ/لندن۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کے ایک مشہور شخصیات کے ہاٹ اسپاٹ لگثری ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں نامعلوم وجوعات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی ہوٹل میں موجود تقیباََ (ایک سُو) افراد کو بچا لیا گیا، لندن فائر بریگیڈ کے مطابق سُو سے گائد فائر فائٹرز اور بیس فائر انجنوں نے جمعہ کو میر یلیبون میں چلڈرن فائر ہاوس میں لگی آگ پر قابو پانے میں گھنٹوں لگے۔ سرخ اینٹوں کی تاریخی عمارت، انیسویں صدی کے اواخر کا ایک سابقہ فائر اسٹیشن، مشہور شخصیات کے لئے پسندیدہ ہو ٹل جانا جاتا تھا ہوٹل اور ریسٹورانٹ کے صارفین میں ٭ ماڈونا، ٭کائلی منوگ اور ٹوم کروز سمیت متعدد ستارے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، فائر فائٹرز کے مطابق یہ ایک پیچیدہ تاریخی عمارت تھی جس میں آگ پر قابو پانے کے لئے گھنٹوں لگ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں