۔،۔انتہائی مطلوب، مفرور اور سزا یافتہ ٭ڈچ منشیات کا سرغنہ٭میکسیکو میں فائرنگ کے دوران مارا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭بتیس سالہ مارکو ایبن کو جمعرات کے روز دارالحکومت میکسیکو سٹی سے تقریباََ پندرہ میل کی دوری پر میونسپلٹی ایتیزاپان ڈی سارا گوزا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نیدرلینڈ/میسیکو/ڈی زاراگوسا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انتہائی مطلوب سزا یافتہ بتیس سالہ مارکو ایبن ٭ڈچ منشیات کا سرغنہ٭جو ایک بار میکسیکو میں موت کا جھوٹا دعوی کر چکا تھا، مارکو ایبن برازیل سے نیدر لینڈ منشیات اسمگل کرنے کے لئے یورپ کے انتہائی مطلوب مفرور، سزا پافتہ، منشیات کا سرغنہ جسے یورپ کے انتہائی مطلوب مجرموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے میکسیکو میں فائرنگ کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔بتیس سالہ مارکو ایبن کو جمعرات کے روز دارالحکومت میکسیکو سٹی سے تقریباََ پندرہ میل کی دوری پر میونسپلٹی ایتیزاپان ڈی سارا گوزا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، موت کے جھوٹے دعوی کے بعد ماہرین نے انتہائی مطلوب، مفرور اور سزا یافتہ ٭ڈچ منشیات کا سرغنہ٭مارکو ایبن کی شناخت کی تصریق کر دی، ریاستی پراسیکیوٹر کے دفتر کے ایک اہلکار نے (اے ایف پی) کو بتایا (نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کیونکہ وہ اس کیس کے بارے میں بات کرنے کے مجاز نہیں تھے) بتیس سالہ مارکو ایبن جس نے ایک بار پہلے اپنی موت کا جھوٹا دعوی کیا تھا منشیات اسمگل کرنے کے لئے یورپ کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کی ٭انتہائی مطلوب مفرور٭کی فہرست میں شامل ہے۔ یوروپول کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اسے پانچ سال پہلے سات سال سے زیادہ کی قید کی سزا سنائی گئی تھی، سزا سنائے جانے کے بعد سے وہ گرفتاری سے بچنے میں کامیاب ہو گیا تھا، گرفتاری سے بچنے کے لئے مارکو ایبن نے مبینہ طور پر گذشتہ سال اکتوبر میں میکسیکن کاٹیل کے مصبوط گڑھ (کلیاکان) میں اپنی موت کا ڈرامائی انداز میں کھیل کھیلا تھا جس میں سینا لووا کارٹیل کے دو دھڑوں کے درمیان جنگ ہوئی تھی، اس کی موت کا سوائے ایک مبینہ گرل فرینڈ کے بیان کے جس نے لاش کو پہچاننے کا دعوی کیا تھا کوئی ثبوت نہیں ملا تھا۔ واضح رہے مقامی میڈیا نے اس کی شناخت ہمبرٹو رویرا عرف ٭ال چاٹو٭ایل ڈان٭یا ایل ویجن٭ کے طور پر کی۔ واضح رہے کہ امریکن مینوفیکچر کی اجازت سے کریمینل (کارٹیل)لوگوں کو بھاری اسلحہ فروخت کیا جاتا ہے۔